نبی پاک ؐ کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارک کا ملعون مر گیا

image

نبی پاک ﷺ کے گستاخانے خاکے بنانے والا ملعون ویسٹر گارڈ مر گیا ۔ ملعون ڈنمارک کا رہائشی تھا اور سن 1980 سے کارٹونسٹ کا کام کر رہا تھا اور اس کا انتقال 86 برس کی عمر میں وا جس کی تصدیق خاندانی زرائع نے کر دی ہے۔ ملعون ویسٹر گارڈ نے سن 2005 میں ایک اخبار میں نبی پاک کے گستاخانے خاکے شائع کروائے تھے۔

ان خاکوں پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور اس احتجاج کی گونج ڈنمارک میں بھی سنائی دی گئی جبکہ کئی افراد نے تو اس کارٹونسٹ کیخلاف حکومت کے پا س شکایات بھی درج کروائیں اور انہیں خاکوں کے باعث ڈنمارک کے سفارتخانوں پر حملے کیے گئے۔

واضح رہے کہ اس ملعون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسے اپنے عمل پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں اور یاد رہے کہ گستاخانے خاکے شائع کروانے کی وجہ سے اسے اپنی جان کے بھی لالے پڑ گئے تھے جس کی وجہ سے اسے اپنے ساتھ سخت سیکیورٹی رکھنا پڑتی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts