زندگی و موت خدا کے ہاتھ میں ہے اور جس وقت انسان کی موت لکھی ہوتی ہے اسی وقت وہ مرتا ہے چاہے کتنے ہی مشکل حالات پیش آجائیں، ایسے ہی واقعات دنیا بھر میں ہوتے رہتے ہیں ابھی گزشتہ دنوں آپ نے سنا تھا کہ 5000 فٹ کی اونچائی سے گرنے والی خواتین کھائی پر موجود ایک پٹھے پر جا گری لیکن معجزانہ طور پر وہ بھی بچ گئیں۔ اب بالکل ایسا ہی ایک واقعہ بھارت سے سامنے آیا ہے جس میں بزرگ بابا ریلوے کی پٹری پر گرے اور زندہ بچ گئے۔
تفصیلات کے ماطبق بھارتی شہر ممبئی کے علاقے کلیان ریلوے ٹریک پر ایک 70 سالہ ضعیف شخص کو ریلوے انتظامیہ کے چند لوگ ٹرین کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، تھوڑے سا سہارا دے کر اس شخص کو ٹرین کے نیچے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا۔
بھارت کے سینٹرل ریلوے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ:
''
ضعیف شخص کے ریلوے ٹریک پر گرنے کا واقعہ اتوار کی دوپہر 12 بجے کے بعد پیش آیا تھا، جہاں ٹرین پلیٹ فارم نمبر 4 سے اپنی منزل کے لیے رواں تھی کہ اچانک 70 سالہ ہری شنکر ریلوے ٹریک سے گزرتے وقت گر کر ٹرین کے نیچے پھنس گیا، ٹرین ڈرائیور نے فوری ایمرجنسی بریک لگادی اور اتفاق سے وہ زندہ بچ گئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بزرگ شہری کے گرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ریلوے ٹریک کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
اورایمرجنسی بریک لگانے والے دونوں انجن ڈرائیورز کے لیے 2000 بھارتی روپے یعنی پاکستانی 4 ہزار 2 سو 90 روپے کیش انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔