سعودی عرب میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ۔ نماز عید کے سب سےبڑے اجتماعات مسجد نبویؐ میں اور حرم پاک میں ہو ئے اور 30 لاکھ سے زائد آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی گئیں جبکہ سعودی عرب کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ۔
شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی اور اس دوران مطاف میں حجاج کا طواف حسب معمول جاری رہا، حجاج کی گروپ کی شکل میں حرم آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ رہے ہیں، عیدالاضحی کے پہلے دن حجاج رمی کررہے ہیں ، آج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔