وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بچوں کے حوالے سے مریم نواز کے دیے گئے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پل رہے ہیں ، تو کچھ اسی قسم کے سیاستدانوں اور میڈیا کی جانب سے سوال کرنے پر میں سن 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن افسوس یہ اب بھی جاری ہے۔
صرف یہی نہیں انہوں نے کہا کہ مجھ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رتی تھیں اور میرے گھر کے باہر ہفتہ وار احتجاج ہو تا تھا ، اور انہیں سب باتوں کے باعث میں نے پاکستان چھوڑ دیا ۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیارعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے بیٹے جنید صفدر پر عمران خان کی جانب سے جانے والی تنقید پر جواباََ کہا کہ وہ لندن میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے ، وہ نواز شریف کا نواسا ہے ، گولڈ اسمتھ کا نہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کے بچوں کی طرح میرا بیٹا یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ سارا معاملہ تب شروع ہوا جب وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے علاقے بھمبھرع میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے اور اسی موقعے پر انکا کہنا تھا کہ یہ ملک کا پیشہ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں اور اب بادشاہوں کا کھیل پولو کھیل رہے ہیں، انکے نواسوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ۔ اسی تقریر پر مریم نواز نے جواب دیا جس پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی چپ نہ رہی سکیں۔