بٹ کوائن کا استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر ۔۔ بٹ کوائن کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کیسے ہوا؟

image

دنیا بھر کی مشہو ر و معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے، یہ اضافہ ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے ایک بیان کی وجہ سے ہوا ہے ۔ حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق یہ اضافہ اس وقت ہوا جب ایلون مسک نے کہا کہ ٹیسلا دوبارہ بٹ کوائن کو ادائیگی کے طور پر قبول کرنا شروع کر دے گا۔ اس بیان کے بعد بٹ کوائن 30 ہزار ڈالر کی حد سے زیادہ تجاوز کر گیا ہے۔

اس کے علاوہ برقی کار بنانے والی والی کمپنی ٹیسلا نے مئی میں کہا تھا کہ وہ اب خریداریوں کے لیے کرپٹو کرنسی قبول نہیں کرے گی جبکہ یہ بیان اس وقت دیا گیا تھا جب 2 ماہ پہلے ہی کمپنی نے بٹ کوائن میں ادائیگی قبول کرنا شروع کی تھی۔اس نے بٹ کوائن کی مائننگ کو وجہ بتاتے ہوئے اس کے ماحولیاتی اثرات پر خدشات کا حوالہ دیا تھا کیونکہ اس عمل میں بجلی کی بڑی مقدار استعمال ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے بی ورڈ کرپٹوکرنسی کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کافی امکان ہے کہ کہ ٹیسلا بٹ کوائن کو دوبارہ قبول کرنا شروع کر دے گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.