گھر پر تو بیگم کی مرضی چلنی چاہیے ۔۔ جانیں اظہر علی کے بچوں اور ذاتی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

image

اظہر علی پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ کے سابق کپتان رہ چکے ہیں۔ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہوگی کہ اظہر کا شمار کرکٹ ٹیم کے مہذب اور ہر حال میں ڈسپلن قائم رکھنے والے کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ جیو نیٹ ورک کے پروگرام "اسکور" میں انٹرویو دیتے ہوئے اظہر اور ان کی اہلیہ نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی دلچسپ گفتگو کی جسے ہم یہاں بیان کر رہے ہیں۔

گھر میں بیگم کی چلنی چاہیے

جب میزبان نے اظہر اور ان کی اہلیہ سے گھریلو زندگی پر بات کرتے ہوئے یہ سوال کیا کہ گھر میں کس کی زیادہ چلتی ہے تو اظہر کی اہلیہ نے جواب دیا کہ ان کے شوہر کی جب کہ اظہر نے کہا گھر میں ان کی بیگم کی ہی چلتی ہے اور چلنی بھی چاہیے کیونکہ بیویاں اپنے شوہروں کے لیے بہت قربانی دیتی ہیں، جب وہ ٹور ہر ہوں تو ان کی بیگم اکیلے تینوں بچوں کو سنبھالتی ہیں اس لیے گھر پر بیگم کی مرضی چلنی چاہیے سب ماں باپ کی تربیت ہے۔

اظہر علی ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن کا پاکستان ٹیم میں دس سال کے دوران کوئی تنازعہ یا اسکینڈل سامنے نہیں آیا اس بارے میں سوال کرنے پر اظہر نے بتایا کہ"یہ اب تربیت سے ہوتا ہے اور میرے والدین کی تربیت ایسی تھی جس میں ڈسپلن سکھایا گیا تھا اس لئے ہمیشہ اسی ڈسپلن کو لے کر آگے چلا"۔

اظہر علی کے کتنے بچے ہیں؟

اظہر علی کی شادی 2007 میں ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں ابتسام علی، اذان علی اقع ازلان علی۔ ان کے بڑے بیٹے ابتسام کو بھی کرکٹ سے کافی لگاؤ ہے۔

بڑی باتوں کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن۔

ایک سوال کے جواب میں نائلہ اظہر نے بتایا کہ اظہر بڑے نقصان کو اہمیت نہیں دیتے لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ ہوجاتے ہیں جس پر اظہر نے کہا کہ گھر پر ان کی بتائی ہوئی گائیڈ لائن کے خلاف کوئی کام ہو تو انھیں غصہ آجاتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.