شادی کرتے وقت نوجوان ہوں یا کوئی درماینی عمر کا مرد سب یہی سوچتے ہیں کہ وہ سکون اور اطمینان سے زندگی گزار سکیں اور پھر کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کے ذہن میں دوسری شادی کا خیال بھی ہوتا ہے کہ اب ایک کر رہے ہیں کچھ وقت بعد دوسری شادی بھی کرلیں گے۔ لیکن چونکہ ہمارا مذہب چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے وہ بھی متوازن رکھ کر سب کے حقوق برابر کرکے، ہمارے ہاں لوگوں کو حقوق یاد نہیں رہتے البتہ یہ یاد رہتا ہے کہ 4 شادیاں کرنی ہیں۔ اب ایک ایسے ہی کویتی نوجوان کے بارے میں ہم آپ وک بتا رہے ہیں جس نے ایک ساتھ ایک ہی دن4 خواتین سے شادی کرلی۔ آخر اس نے ایسا کیوں کیا؟
شیخ الحمرائز کویتی ویب سائٹ کو بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ:
''
میں نے 4 عورتوں سے ایک ساتھ ایک ہی دن، ایک ہی حال میں ایک ہی سٹیج پر شادی کی کیونکہ جب میں کالج میں تھا تو میری ایک دوست سے لڑائی ہوگئی تھی جس کو میں بہت پسند کرتا تھا اور شادی کے لئے پروپوزل دیا تھا، اس نے مجھے یہ کہہ کر چھوڑ دیا تھا کہ تمہارے پاس ہے ہی کیا جو تم سے کوئی شادی کرے گا، نہ نوکری اچھی اور نہ گھر، بہرحال یہ بات میرے دل کو لگ گئی تھی، اس کے بعد میں نے 4 سال تک انتہائی محنت کی اور بہت جلد اپنا بزنس شروع کردیا، اپنا گھر بنایا آج میرا محل 8 ایکڑ کی زمین پر محیط ہے اور میں عالمی دنیا سے ٹریڈنگ کا کاروبار کر رہا ہوں، میں نے اس کو دکھانے کے لئے ایک نہیں بلکہ 4 خواتین سے شادی کی تاکہ اس کو بھی احساس ہو کہ میں وہ ہوں جس کے پاس کچھ نہیں تھا اور آج جب ہے تو مساوات سے سب کا حق برابر پورا ادا کر رہا ہوں۔''
اس شخص نے مذید بتایا کہ:
''
میں نے 4 شادیاں جن لڑکیوں سے کی وہ سب عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والی ہیں، میں نے ان سے شادی اس لئے کی کیونکہ میں جانتا ہوں غربت کی زندگی گزارنا بہت مشکل ہے اور اب ہم 5 ایک ساتھ میرے محل میں رہتے ہیں، میری بیویاں بھی مجھے بہت پسند کرتی ہیں اور میں بھی ان کے ساتھ مخلص ہوں۔ میں نے ایک یتیم خانہ بھی کھول رکھا ہے، جہاں مجھ جیسے یتیم بچوں کو بھی میں پال رہا ہوں۔
''