ملکہ الزبتھ سب سے زیادہ عرصے تک شاہی محل پر حکومت کرنے والی واحد ملکہ ہیں جن کی خوبصورتی، ان کے اصول، ان کے ناز نخرے، ان کے شاندار سکرٹس اور جیولری ہر کسی کو بہت پسند ہے اور یہ اپنی پہچان آپ ہیں۔ ان کی عمر 95 سال ہوگئی ہے اور اس عمر میں بھی اتنی فعال اتنی ایکٹوو ہیں کہ جو کوئی بھی ان کو دیکھتا ہے وہ یہ یقین ہی نہیں کر سکتا کہ یہ اتنی بڑی عمر کی ہوگئی ہیں۔
ملکہ کی زندگی کے اصول اتنے سخت ہیں کہ وہ خؤد بھی اپنے اصولوں پر عمل کرکے اتنی زیادہ تیز اور فعال ہیں، چاہے بیمار ہوں یا صحت مند ہوں یہ روزانہ اپنے روزمرہ کے کچھ کام خود اپنے ہاتھ سے کرتی ہیں۔ جانیئے ان کے وہ کام جو یہ خود اپنے ہاتھ سے کرتی ہیں اور بالکل پسند نہیں کرتی ہیں کہ کوئی بھی شخص اس میں دخل اندازی کرے۔
٭ 7 بجے اٹھنا اور ساڑے 8 بجے ناشتہ کرنا:
ملکہ الزبتھ روزانہ 7 بجے اٹھتی ہیں اور سب سے پہلے نیم گرم پانی سج میں زعفران شامل ہوتا ہے اس سے نہاتی ہیں اور اس کے بعد ساڑھے 7 بجے پری ناشتہ کرتی ہیں جس میں بغیر چینی کی گرے چائے پیتی ہیں اور محل میں لگا سونے کا ریڈیو سنتی ہیں پھر ساڑھے 8 بجے ناشتہ کرتی ہیں جس میں یہ مکھن اور خالص ددودھ کی بالائی کا استعمال کرتی ہیں، ساتھ ہی ایک ٹوسٹ بھی کھاتی ہیں اور کچھ گرین سبزیاں کھاتی ہیں۔
٭ باجے کی آواز:
محل میں 9 بجے باجے کی اواز آتی ہے، جس کے بعد محل کے سب ہی لوگ اپنے اپنے کاموں پر لگ جاتے ہیں، اس کے بعد کسی کو سونے کی اجازت نہیں ہوتی اور ملکہ بھی اس باجے کی آواز کے بعد اپنے کام شروع کردیتی ہیں۔
٭ روزمرہ کی دستاویزات:
ملکہ روزمرہ کی دستاویزات کو روزانہ صبح 10 بجے سے 12 بجے تک لازمی دیکھتی ہیں اور جو بھی افیشل میلز آتی ہیں ان کو روزانہ دیکھ کر جواب بھی دیتی ہیں، البتہ جو پیغام ملکہ کو اچھا نہ لگے اس کو بلاک کرنا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔
٭ محل کے لوگوں سے ویڈیو کانفرنس کال:
محل کے لوگوں سے بھی ملکہ دن میں ایک مرتبہ ویڈیو کانفرنس کال کرتی ہیں اور اگر کوئی باہر سے ایسا شخص آ جائے جو ملکہ کو زیادہ پسند نہیں یا ملکہ کو ملنے کا دل نہیں چاہے تو وہ کالنگ کے ذریعے بات کرتی ہیں۔
٭ لپ سٹک خود لگاتی ہیں:
ملکہ اپنے ہونٹوں پر لپ سٹک خود ہی لگاتی ہیں، ان کی میک اپ ارٹسٹ کہتی ہیں کہ:
''
جب مجھے پہلی مرتبہ ملکہ کا میک اپ کرنے کے لئے محل میں بلایا گیا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ ملکہ خؤد ہی لپ سٹک لگاتی ہیں، میں نے ان کے ہونٹوں پر لپ سٹک لگانے کی کوشش کی تو ملکہ کو غصہ آگیا، مجھے کام سے نکال دیا گیا تھا، لیکن پھر 3 ماہ بعد ملکہ نے مجھے معاف کرکے واپس بلا لیا تھا کیونکہ ملکہ سمجھتی ہیں ان کے ہونٹوں پر ان کے سوا کوئی بھی لپ سٹک نہیں لگا سکتا ہے۔
''
٭ گُھڑ سواری:
ملکہ کو روزانہ گھڑ سواری کرنے کا شوق ہے اور جتنی بھی طبیعت خراب ہو یہ اپنے مسلز کو جوان رکھنے کے لئے گھڑ سواری لازمی کرتی ہیں اور اپنے ملازموں کو ان کے خاص ترکی کی اعلیٰ نسل کے گھوڑے کی حفاظت اور خیال رکھنے کا خاص آرڈر دیتی ہیں۔ آپ کو یہاں بتا دیں کہ ملکہ کا خاص گھوڑا ایک دن میں 5 لاکھ ڈالر کا کھانا کھاتا ہے ۔
٭ ڈرائیونگ:
شاہی محل کے اندر اور کبھی کبھار ملکہ باہر بھی گاڑی بھی خود ڈرائیوو کرکے جاتی ہیں کیونکہ ملکہ کو مہنگی گاڑیاں رکھنے اور چلانے کا بہت شوق ہے۔ ان کی گاڑی میں لازمی طور پر ایک چھوٹی سی پستول اور ایک اعلیٰ برانڈ کا پرفیوم لازمی ہوتا ہے اور ساتھ ہی دو جوتے جن کو وہ اپنی مرضی کے حساب سے بدلتی رہتی ہیں۔
٭ شام کا ناشتہ:
ساڑھے 5 بجے شام کا ناشتہ کرتی ہیں جس میں بیکری آئٹم اور مختلف فلویرڈ بسکٹس کھاتی ہیں۔
٭ اخبار پڑھنا:
ملکہ کو اخبار پڑھنا بہت پسند ہے، اور اس دوران وہ کسی سے ملنا پسند نہیں کرتی ہیں، جس کے بعد وہ گھر کے بچوں سے باتیں کرتی ہیں۔
٭ رات کا کھانا:
رات کو 9 بجے شاہی محل میں کھانے کی ٹیبل سج جاتی ہے، اس دوران جس کو کھانا کھانا ہے وہ سب کے ساتھ بیٹھ کر کھائے، بعد میں کھانا نہیں د یا جاتا ہے تو ملکہ بھی اسی وقت کھانا کھاتی ہیں۔