بھارت کا اسرائیلی سافٹ وئیر کی مدد سے 25 کشمیری رہنماؤں کی جاسوسی کا انکشاف، کس کس رہنما کی جاسوسی کی گئی

image

ھارتی کی جانب سے اسرائیلی سافٹ وئیر "پیگساس" کے زریعے سے 25 کژمیری رہنماؤں کی جاسوسی کروائی گئی ہے ان رہنماؤں میں وہ افراد شامل ہیں جو دہلی کی پالیسی کو مانتے نہیں ۔ بھارتی اخبار " دی ہندو" کے مطابق ان افراد میں کل جماعتی حریت کانفرن کے سینئر رہنما سید علی شاہ گیلانی کے گھر کے 4 افراد کی جاسوسی کروائی گئی ان میں سید علی شاہ گیلانی خود اور انکے داماد ، صحافی افتخار گیلانی اور انکے سائنسدان بیٹے نسیم گیلانی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میر واعظ عمر فاروق ، انکے ڈرائیور،انسانی حقوق کے رہنما وقار بھٹی ، حریت پسندرہنما بلال لون ، محبوبہ مفتی اور انکے خاندان کے 2 مزید افراد کے موبائل فون کے زریعے انکی جاسوسی کی گئی۔ یہاں یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ محبوبہ مفتی کی جاسوسی اس وقت کی گئی جب یہ بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں اتحادی تھیں۔

صرف یہی نہیں 5 کشمیری صحافیوں کی بھی جاسوسی اسرائیلی سافٹ وئیر کی مدد سے کی گئی۔یہ عمل سن 2017 سے 2019 تک جاری رہا اور اس کام میں بھارت کی ایک ایسی ایجنسی بھی شامل ہے جو اسرائیل کے این ایس او گروپ کی خدمات بھی حاصل کرتی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts