مذہب انسان کے وجود کی اصل پہچان ہوتی ہے جو اسے زندگی میں آگے بڑھنے اور مقصدِ حیات کو پہچاننے میں مدد دیتا ہے اور جب تک آپ اپنے مذہب کو نہ سمجھیں آپ اپنے ساتھ دھوکہ کر رہے ہوتے ہیں چاہے عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں۔ آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ بوڑھے ہوگئے ، اتنی عمر ہوگئی اور اب مذہب بدل لیا، جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انسان کو جس راہ پر سکون ملتا ہے وہ اسی کی طرف گامزن ہوتا ہے۔
بالکل ایسی ہی 4 خواتین کی داستاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں جنہوں نے بڑی عمر میں اسلام قبول کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
٭ 92 سالہ خاتون:
92 سالہ جیورجٹ لیپول نے اپنے مسلمان پڑوسی کے اچھے اخلاق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔ خاتون نے کہا کہ: '' میرا اسلام قبول کرنا در اصل اللہ کی طرف سے میری دعاؤں کا جواب ہے۔ جیورجٹ اور ان کے پڑوسی محمد پچھلے 40 سالوں سے ایک ہی جگہ رہتے تھے، محمد احمد کی اہلیہ ہر وقت پردے میں ہوتی تھیں، ایک دن جارجٹ نے ان سے پوچھا کہ تم پردہ کیوں کرتی وہ، جس پر اس نے کہا کہ یہ میرے دین میں ہے اور اللہ ناراض ہوتا ہے عورتوں کے یوں بے پردہ رہنے سے۔ پھر ایک دن شاپنگ پر مال گئیں تو وہاں یہ گر گئیں تھیں، ان کو ایک خاتون نے سنبھالا اور بٹھایا، پانی وغیرہ پلایا ، اتفاق ایسا ہے کہ وہ بھی مسلمان تھیں اور پردے میں تھیں، جارجٹ نے ان سے بھی یہی سوال کیا کہ پردہ کویں کرتی ہو، اس نے جواب میں کہا کہ:
''
پردہ میری پہچان ہے، مجھے کوئی نہ پہچانے، مگر میرا پردہ پہچانے، یہی میری اصل پہچان ہے، مردوں کی نگاہ اور عورتوں کی گندی نگاہ سے بھی مجھے یہی بچاتا ہے۔ میرے کردار کی عکاسی میرا پردہ ہے۔
'' جارجٹ کو یہ بات بہت اچھی لگی اور انہوں نے گھر جا کر اپنے پڑوسی محمد احمد کی رہنمائی میں سب کے سامنے قبولِ اسلام کیا۔
٭ 85 سالہ خاتون مریم شہادۃ:
85 سالہ انگلینڈ کی خاتون نے بھی بڑی عمر میں اسلام قبول کیا، ان کو انصاف پسندی اور سچ بولنے کا اصول اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے اپنا نام مریم شہادۃ رکھ لیا۔
٭ 60 سالہ خاتون:
60 سالہ امریکی خاتون جن کا تعلق ریاست وسکونسن سے ہے انہوں نے
ارطغل غازی کے کردار
ابن عربی کے ڈرامے میں پیغامات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا جبکہ
خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بدل کر ’خدیجہ‘ رکھا ۔
خاتون کا کہنا تھا کہ: '' ابن عربی کے پیغامات سے زندگی کا رخ ہی بدل گیا اور کئی بار قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھا جس کے بعد اسلام قبول کیا۔''
٭ 52 سالہ خاتون:
52 سالہ آئرش خاتون نے اسلام قبول اس وجہ سے کیا کیونکہ انہوں نے ایک دن سوشل میڈیا پر ایک خطبہ سنا تھا، جس میں اسلام کے سنہری اصول اور خواتین کے پیروں تلے جنت کی بشارت کا پیغام تھا، اس سے متاثر ہو کر انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔