دنیا میں اکثر ایسے معجزات و دنگ کر دینے والی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر انہیں تسلیم کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور بوض تصاویر ایسی سامنے آتی ہیں جن پر کئی سوالات ذہن میں جنم لیتے ہیں۔
اب ایک ایسی ہی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جو کہ ایک قبر کی ہے اور بالکل سڑک کے عین درمیاں میں قائم کی ہوئی ہے۔
پراسرار قبر سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ترک صوبے سیواس کے قصبے شرکیشلا میں موجود ہے۔
رپورٹس ے مطابق مذکورہ قبر کئی سالوں سے سڑک کے بیچ و بیچ موجود ہے اور آتے جاتے لوگ اس قبر پر فاتحہ پڑھنے بھی رک جاتے ہیں اور پھول بھی چڑھاتے ہیں۔
یہ قبر پچھلے کئی سال سے یہاں بنی ہوئی ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ آخر یہ قبر کس کی ہے۔
قبر کے کتبے پر ھوالباقی کے نیچے بسم اللہ الرحمان الرحیم کے بعد، ترکش زبان میں گریبان شہید بابا لکھا ہے لیکن پھر بھی کسی کو معلوم نہیں کہ یہاں کون دفن ہے۔
آخر یہ قبر سڑک کے عین وسط میں کیوں بنی ہوئی ہے؟
اس کے پیچھے بھی ایک عجیب و غریب واقعات مشہور ہوئے وہ یہ کہ جب علاقے کے نئے نقشے کے تحت یہ مکان توڑا گیا اور سرکاری اہلکاروں نے جب پراسرار قبر کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کیا تو انہیں عجیب خواب دکھائی دینے لگے تھے۔
یہ قبر مزدوروں کے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے یہیں رہنے دیا جائے ۔ نتیجتاً قبر کے ارد گرد سے سڑک گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، قبر کو ویسی ہی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔
بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ جو کوئی بھی اس قبر میں دفن ہے وہ یقیناً کوئی بڑی ہستی تھی۔