موٹاپے کا شکار منصور الشراری نامی سعودی شہری کو طیارے کے زریعے سے ریاض منتقل کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے ایوانِ شاہی نے 400 کلو گرام وزنی شخص کی مدد کیلئے سی 130 طیارہ فراہم کیا ، موٹاپے کا شکار منصور الشراری نامی شخص نے عید الاضحیٰ سے قبل ایوان ِ شاہی سے اسکے علاج مدد کی درخواست کی تھی۔
شہری نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ انتہائی زیادہ وزن ہونے کے باعث وہ چپ پھر نہیں سکتا اس لیے اسے ریاض کی شاہ خالد یونیورسٹی علاج کی غرض سے لے جانے کیلئے طیارے فراہم کیا جائے ۔ سعودی شہر القرایات میں مقیم موٹاپے کا شکار اس فرعد کی درخواست قبول کرتے ہوئے اسے سی 130 طیارہ فراہم کر دیا گیا جس کی مدد سے اسے شاہ خالد یونیورسٹی کے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ منصور الشراری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ صحت مندی کے سفر پر روانہ ہو رہا اب وہ جلد ہی صحتیاب ہو کر اپنے شہر القریات واپس آجائے گا ، ایوان شاہی سے درخواست منظور ہونے پر مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔