وہ مجھے نور کی طرح مار دے گا، کوئی میری مدد کرو ۔۔۔ اکبر بگٹی کی بہو کا شوہر کے خلاف دل دہلا دینے والا ویڈیو پیغام

image

پاکستان میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور قتل کیسز کے واقعات ہر آئے دن بڑھتے جا رہے ہیں، کبھی کوئی شوہر کے ہاتھوں ماری جا رہی ہے تو کہیں دوست احباب یا کسی اجنبی کے ہاتھوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے۔ نور، خدیجہ، صائمہ، قرۃ العین کے کیسز آپ کے سامنے حال ہی میں گزرے ہیں۔ اب بات پاکستان کے مشہور اور ماضی کے بااثر سیاستدان نواب اکبر بگٹی کی بہو ویشاء ابوبکر کی ہے۔

ویشاء نے کچھ دن قبل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام اپ لوڈ کیا تھا جو کہ خؤب وائرل ہوا اور اب اس پر انویسٹیگیشن کروائی جا رہی ہے کہ آیا یہ بات سچ ہے یا نہیں۔ البتہ معاملے کی نوعیت بہت سنگین ہے اور پاکستان کے ایک شاہی خآندان کے خلاف بات کی گئی ہے تو یقیناً اس بات میں دم ضرور ہوگا۔

ویشاء کہتی ہیں کہ: '' میں نواب اکبر بگٹی کے چھوٹے بیٹے شاہ زوار بگٹی کی بیوی ہوں۔ شاہ زوار بگٹی مجھے مارنا چاہتا ہے، میری جان کو خطرہ ہے، وہ مجھے بھی ایسے ہی مار دے گا جیسے نور کو مارا گیا ہے، مریا شوہر انسان نہیں بلکہ جانور ہے، اس نے کئی اور لڑکیوں کی زندگی بھی برباد کی ہے، وہ میری ناک بھی توڑ چکا ہے، میں اس سے جان چھڑوانا چاہتی ہوں، میری بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے، وہ دو سال کی ہے اور اس کو بھی باپ سے خطرہ ہے، وہ مجھے نشے کی ادوایات دیتا رہا اور نازیباں تصاویر بنا کر بیلک میل بھی کیا، اس نے مجھے نماز پڑھنے سے بھی روکا، اور نماز پڑھتے ہوئے مجھے مارا پیٹا۔ اس نے میرے پیچھے ایک گنڈا لگایا ہوا تھا اور وہ کسی بھی وقت مجھے مار دے گا۔ میرا شوہر گستاخِ رسول ﷺ ہے یہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی بھی کرتا ہے، وہ شخص قرآن کی تلاوت کرتے وقت مجھے پیٹتا رہا ہے اور میرے پاس ان تمام چیزوں کا ثبوت ہے۔ میرا شوہر مسلمانوں کا دشمن ہے اور اس نے اسلام کو پامال کیا ہے۔ میری تعلیم بھی مکمل نہیں ہے اور میں کچھ عرصے میں ملک چھوڑنے والی تھی جس کا علم میرے شوہر کو ہوگیا اور اس نے میرے ساتھ ظلم بڑھا دیا۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts