آسمان پر پراسرار روشنی پھیلنے کی ویڈیو وائرل، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، دیکھیں ویڈیو مناظر

image

اکثر ہم رات کے اوقات میں آسمان پر مختلف قسم کی روشنیاں دیکھتے ہیں جو ہمیں ٹوٹتے ہوئے ستاروں کا اشارہ دکھائی دیتی ہیں۔ ایسا بہت ہی کم دکھائی دیتا ہے لیکن جب ستاروں کے بڑے ٹکڑے آسمان سے ٹوٹ کر زمین پر گرتے ہیں تو وہ کافی خوفناک مناظر پیش کرتے ہیں۔

ایک ایسا ہی منظر ناروے میں حال ہی میں دیکھا گیاکہ جب آسمان ایسے ہی ایک شہاب ثاقب سے چمکدار ہوگیا جیسے دن نکل آیا ہوجسے بہت سے لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور وہ مناظر موبائل کیمرے میں بھی محفوظ کرلیے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور اسی مناظر کی مختلف ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر معمولی طور پر بڑی جسامت کا شہاب ثاقب زمین کی جانب آتا ہے، اس کی روشنی ایک چند سیکنڈز کے لیے پورے شہر میں پھیل جاتی ہے۔

حکام کے مطابق یہ ستارہ دارالحکومت اوسلو کے قریب کہیں گرا ہے۔

شہاب ثاقب کی روشنی اور آواز نے جہاں لوگوں کو حیرت زدہ کردیا وہیں کچھ افراد خوفزدہ بھی ہوگئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.