کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والا نوجوان کون ہے؟ جانیئے اس سے متعلق دلچسپ باتیں

image

والدین اپنے بچوں کے شوق اور لگن کو دیکھتے ہوئے ان کی پسند اور مرضی کی ہر چیز انہیں فراہم کرتے ہیں بالکل ایسا ہی 19 سالہ شہزور کاشف کے والدین نے کیا، جس نوجوان نے آج پاکستانی کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کر لیا ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کم عمر ترین کوہ پیما بن گیا ہے۔ یہ بچہ 11 سال کی عمر سے کوہ پیمائی کا شوقین ہے اور اس کے والدین نے کبھی اس کے شوق کو کم نہ ہونے دیا اور ہمیشہ اس کی تائید کی اور اب اس نے اپنے والدین سمیت پورے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ شہزور نے بچپن ہی سے کرکٹ کو پسند کیا اور کلب لیول کی کرکٹ بھی کھیلی پھر اس نے کوہ پیمائی کے شوق کو جاری رکھتے ہوئے کانٹریکٹ کے ذریعے ٹرینرز اور مخلتف کوہ پیماؤں کے ساتھ جانا شروع کیا، سب ان کو اپنے اسکواڈ میں بچ سمجھ کر رکھ لیتے تھے مگر اب یہ بچہ پاکستان کا نام روشن کرچکا ہے۔

شہزور کے والدین اس پر فخر بھی کرتے ہیں اور آج ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ:'' شہروز کو پہاڑوں پر جانے کا شوق ان کے ساتھ گئے آفس ٹرپ کے دوران ہوا اور اسی دوران شہروز نے پہلی بار کسی پہاڑ پر جانے کی خواہش کی جسے گائیڈ کے ساتھ کر بھیج کر پورا کیا۔ ''

شہروز نے کچھ سال قبل ایک عہد کیا تھا کہ ان کی زندگی کا یہ مقصد ہے کہ وہ لازمی کے ٹو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے دکھائیں گے اور آج انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.