میں اپنی کشتی کیساتھ تیار ہوں ۔۔ صدر عارف علوی نے اسلام آباد سے سیلابی پانی نکالنے اور لوگوں کو بچانے کیلئے ریسکیوں ٹیم کو کیا بڑی پیشکش کر دی؟

image

اسلام آباد میں ہونے والی تیز بارشوں پر صدر عارف علوی نے کہا کہ اگر انتظامیہ کو میری ضرورت پڑے تو میں اپنی کشتی کیساتھ تیار ہوں ، صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیوشیئر کی ، یہ تصویر 2017 کی ہے جب وہ اسلام آباد میں خود کشتی میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال میں حالات کا جائزہ لے رہے تھے۔

صدر عارف علوی نے مزید یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کراچی اور دوسرے پاکستان کے خوبصورت شہروں کی طرح اپنا شہر ہے۔اور اسلام آباد کی انتظامیہ بخوبی اپنا کام سر انجام دے رہی ہے لیکن ضرورت پڑے تو میں اپنی کشتی کیساتھ تیار ہوں۔

واضح رہے کہ سن 2017 میں صدر عارف علیوی ایک ایم این اے تھے اور اب وہ پاکستان کے صدر ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی جس سے ایک طرف تو سڑک پر کھڑی گاڑیاں بہہ گئیں اور دوسری طرف گھر میں نالے کا پانی بھر جانے سے گھر میں موجود 4بچے اور ماں ڈوب گئے لیکن 3 بچوں کو ریسکیو ٹیمز نے بچا لیا گیا مگر 1 بچہ اور ماں کو نہ بچا سکے اور وہ ڈوب کر انتقال کر گئے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts