شادی کے 40 سال بعد شہزادی ڈیانا اور چارلس کی شادی کا کیک بکنے والا ہے ۔۔ قیمت اتنی زیادہ کہ خریدنے والے سوچنے پر مجبور ہوگئے

image

شاہی شادیوں کی بات ہی کچھ الگ ہے، اتنے شاندار کروڑوں ملین کے جوڑے، منفرد جیولری، شاہی جوتے اور شہنشاہوں جیسا اعلیٰ ہیروں جڑا تاج پہن کر دلہن تو کچھ زیادہ ہی حسین لگتی ہے۔ ایسی شادیوں میں استعمال ہونے والی ہر چیز اتنی حسین اور اتنی مہنگی ہوتی ہے کہ انسان حیرت میں پڑ جائے۔

شہزادی ڈیانا جن کی شادی کو 40 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ، مگر ان کی شادی کے کیک کا ایک ٹکڑا ملکہ کے ننھیال میں سے ایک فرد کو دیا گیا تھا جنہوں نے اسے آج تک محفوظ رکھا ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلسٹر شائر کے ڈومینک ونٹر اوکشنیرز کے کرس ایلبری نے کیک کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ''یہ بالکل اچھی حالت میں ہے لیکن ہم اسے کھانے کا مشورہ نہیں دیتے ۔''

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کی نیلامی کی رقم £ 500 تک ہوسکتی ہے۔ جس کی پاکستانی پیسوں میں قیمت 80 ہزار 8 سو 37 روپے بنتی ہے۔ مسز اسمتھ نے اسے پرانے پھولوں کے کیک ٹن میں رکھا اور ہاتھ سے بنے ہوئے لیبل سےاسے ٹیپ کیا جس پر لکھا ہوا ہے کہ شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کےکیک کوخیال سے رکھیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا نے 29 جولائی 1981 کو سینٹ پالز کیتھیڈرل میں شادی کی تھی، اور اس کیک کی نیلامی 11 اگست 2021 کو ہوگی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts