یہ شہزادی تو پہلے نوکر تھی ۔۔ شاہی خاندان کا کونسا فرد کیا کام کرتا ہے؟ جانیئے ان لوگوں سے متعلق کچھ ایسے راز جو کوئی نہیں جانتا

image

شاہی خاندان میں رہنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے، یہاں کے رواج طور طریقے اس قدر سخت اور منفرد ہیں کہ جاننے والے حیرت میں پڑ جاتے ہیں کیونکہ عام لوگوں کا خیال یہ ہے کہ شاہی خاندان کے شہزادے اور شہزادیاں کچھ نہیں کرتیں، لیکن یہ لوگ بھی گھر کے کام کاج اپنے ہاتھ سے کرتے ہیں۔ جانیئے ملکہ، شہزادیاں اور شہزادے کیا کچھ کرتے ہیں جو ان کو عام لوگوں سے ملاتے ہیں۔

ٹیکس

ملکہ الزبتھ دوم وہ واحد ملکہ ہیں جو اپنی پراپرٹی کے حساب سے اور اثاثوں کے مطابق اس وقت کا جتنا بھی حکومتی ٹیکس ایک عام بندے پر لگتا ہے اتنا ہی ادا کرتی ہیں تاکہ ملک پر بوجھ نہ بنیں۔

نک نام:

شاہی خاندان میں بھی لوگوں کے نام پیار محبت اور عقیدت میں رکھے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو ان ناموں سے صرف محل کے اندر پکارا جاتا ہے۔

میک ڈونلڈ

شہزادہ ہیری اور پرنس ولیم دونوں ہی اپنے بچپن میں میکڈونلڈز جاچکے ہیں اور ہیری کو آج بھی یہاں کے آلو کے فرنچ فرائز بہت پسند ہیں یہ لوگ اکثر برطانیہ کے میکڈونلڈز میں جا کر کھانا کھاتے ہیں۔

نجی ہسپتال میں بچے کا جنم

شہزادی ڈیانا نےایک نجی ہسپتال میں شہزادے ولیم اور ہیری دونوں بچوں کو جنم دیا اور شاہی خاندان کی محل میں بچے کو جنم دینے کی روایت کو سرے سے توڑ دیا تھا اور اب یہ سب میگھن مارکل نے کیا ہے۔

شہزادی ڈیانا ایک بچے کی آیا کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں

لیڈی ڈیانا ایک امریکی کاروباری خاتون کے لئے آیا کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکی ہیں جس میں وہ ایک گھنٹے کے 5 ڈالرز کما لیتی تھیں۔ اس کے علاوہ ڈیانا کپڑے اور برتن دھونے کا کام بھی کر چکی ہیں۔

الزبتھ دوم فوج میں بطور ملٹری مکینک کام کر چکی ہیں

جب ملکہ الزبتھ دوم سن 1944 میں 18 سال کی ہوئیں تو اس دوران دوسری جنگ عظیم یورپ بھر میں پھیل چکی تھی۔ انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کی اور ٹرک ڈرائیور اور مکینک کی تربیت حاصل کی۔ وہ ملکہ برطانیہ کے لیے ایک بہت سنہیری دور تھا۔

وہ شاہی خاندان کی واحد خاتون ہیں جو فوج میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔

کیٹ اور ولیم کی عام لوگوں کی طرح شاپنگ

بالکل دوسرے عام خاندانوں کی طرح، کیٹ اور ولیم بھی مقامی ٹیسکو سوپر مارکیٹ میں ہفتہ وار گروسری جا کر شاپنگ کرتے ہیں۔

ملکہ کو ڈش دھونا بہت پسند ہے

ملکہ نے ایک مرتبہ اعتراف کیا تھا کہ پورے سال ڈیوٹی پر رہنے کے بعد جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تعطیلات گزارنے بالمورل جاتی ہیں تو وہاں بہت لطف اندوز ہوتی ہیں۔مصنف جولیٹ رائڈن کا کہنا ہے کہ الزبتھ دوم کو باربی کیو کا سیٹ اپ لگانا اور سنک میں برتن دھونا بہت پسند ہے۔

کیٹ اور ولیم کبھی روم میٹس تھے

دوسرے عام لوگوں کی طرح شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کالج میں ایک دوسرے کے روم پارٹنرز رہ چکے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts