میں نے لڑکی کے سونے کے بندے چوری کئے ۔۔ اس انجینئر نے ایسا کیوں کیا؟ جانیئے

image

پڑھائی لکھائی انسان کو لاکھ ایمانداری اور نیک نیتی کا سبق دے لیکن جب برائی دل میں بیٹھ جائے یا مجبوریاں حد سے بڑھ جائیں تو لالکھ پڑھا لکھا آدمی بھی چوری چکاری میں پڑ جاتا ہے ۔ بالکل ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک 31 سالہ انجینئر موہت گوتم اہلیاس جس کا تعلق جیوتی نگر شاردھا سے ہے اس نے اپنی دوست کو تحفہ دینے کے لئے پارک میں ٹہل لگاتی ہوئی لڑکی کے سونے کے بُندے چوری کرلئے اور سہیلی کو تحفہ دے دیا۔

لیکن موہت کی قسمت خراب نکلی، وہ بیچارا پہلی دفعہ چوری کرتے ہی پکڑا گیا اور خوب دھرگت بنی۔ معاملہ یہ پیش آیا کہ جب موہت نے بندے چوری کرلئے تو وہ ایک سنار کے پاس گیا اور کہا کہ اسے بالکل اس طرح پیک کردیں جس طرح آپ سونے کی چیزیں بکس میں بند کردیتے ہیں۔

سنار نے بالکل یہی کام کیا، شام کو پارٹی میں جب موہت نے سہیلی کو تحفہ سب کے سامنے کھول کر پیش کیا تو پارٹی میں آئی ایک لڑکی نے دیکھ لیا اور اتفاق ایسا ہوا کہ وہ لڑکی وہی تھی، جس کے سونے کے بندے موہت نے منہ کو چھپا کر چوری کئے تھے۔

دہلی پولیس نے اس شخص کو پکڑ کر اتنا مارا کہ بیچارے کو نوکری سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔ واضح رہے یہ یہ خبر انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts