کل رات اجنٹینیا میں بنے ایسے گھر کی وڈیو وائرل ہوئی جو ساحلِ سمندر پر موجود تھا۔ اور اچانک ہی کسی ریت کے ڈھیر کی طرح ٹوٹ کر سمندر میں جاگرا۔ اطلاعات کے مطابق یہ مکان دو منزلوں پر مشتمل تھا جسے 1970میں بنایا گیا تھا۔ اس گھر کے گرنے کی وجہ سمندر کی بڑی بڑی اور تیز لہریں ہیں جو آس پاس کی زمین کو سمندر کے اندر سمو رہی ہیں۔ گھر کے ٹوٹنے اور گرنے کی وڈیو پڑوسیوں نے ریکارڈ کی جبکہ گھر کے مالکوں میں سے اس وقت گھر کے اندر کوئی نہیں تھا۔
For Images, Video, & Twitter