ہم نے اپنا ولیمہ سڑک پر کیا اور بچوں کو کھانا کھلایا ۔۔ سوشل میڈیا پر اسٹنٹ کمشنر کی شادی کی کہانی کے چرچے

image

سادگی سے کیا جانے والا کام ہر کسی کو خوب بھاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سفید رنگ لوگوں کو بہت پسند آتا ہے اور ایسے ہی سادہ مزاج کے لوگوں سے ہم بہت متاثر بھی ہوتے ہیں۔ ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ جو جتنا زیادہ طاقتور اور پیسہ کمانے والا با شعور ہوتا ہے ان کی شادی کی تقریبات اتنے ہی ڈھول ڈھمکے اور شوخ بازی سے ہوتی ہے، لیکن ایک ایسی مثال ڈسٹرک بنو کے اسٹنٹ کمشنر نے رقم کردی ہے جس کو دیکھ کر ہر کوئی ان کو بہت پسند کر رہا ہے۔

ڈسٹرک بنو کے اسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف اور ان کی بیگم ڈاکٹر نتاشہ رضوان کی شادی گھر میں ایک عام تقریب میں ہوئی، مگر ولیمہ کرنے کے لئے انہوں نے ایک سڑک کا انتخاب کیا، وہیں ایک معمولی سا سٹیج سجایا، کرسیاں رکھیں، کوئی بڑے اعلیٰ مہمان نہیں بلکہ معمولی سڑک پر رہنے والے بچوں کا انتخاب کیا ان کو کھانا کھلایا اور تحائف تقسیم کئے اور اس کے ساتھ ہی پودے بھی لگائے۔

ان کی شادی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سادگی کی اعلیٰ مثال سمجھی جا رہی ہے۔ کیونکہ ایک سیاسی بااثر شخص کبھی بھی اپنی شادی اس معمولی انداز سے نہیں کرتا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts