یوں محسوس ہوتا ہے کہ قدرت انسانوں سے ناراض ہے تب ہی تو دنیا کے الگ الگ حصوں میں میں ایک کے بعد ایک بڑی آزمائشیں آرہی ہیں ۔ ابھی دناس کورونا وائرس کی وبا سے پوری طرح نکلی نہ تھی کہ یہ آزمائشیں ہم پر پہاڑ بن کر آن پڑیں،آج ہم یہاں ان بڑی آفتوں کی بات کریں گے جو کہ ایک سے دو دن میں پوری دنیا کے لوگوں کو پیش آئیں۔
امریکی ریاست الاسکا میں 8 عشاریہ 2 کا شدید زلزلہ:
امرکی ریاست الاسکا کے جزیرے پر 8 عشاریہ 2 کا شدید زلزلہ محسوس کیا گیا یہ زلزلہ کل بروز جمعرات رات کو 10 بج کر 15 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی ۔ اس زلزلے نے الاسکا کے جزیرے کو ہلاکر رکھ دیا ۔ مذکورہ ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون گاڑی میں سفر کر رہی ہے کہ اچانک سے سڑک زلزلے کے باعث زمین میں دھنس جاتی ہے۔
ایک ماں پریشانی کے عالم میں اپنے بچوں کو گود میں اٹھائے 2 پالتو کتوں کو گھر سے لے کے باہر بھاگتی ہے۔ ایک بلندو بالا بلدنگ کے 6 فلور پر نجی دفتر کی چھت گرنے لگتی ہے اور ایک نوجوان عورت گرتے پڑتے بھاگتی ہے صرف یہی نہیں اس زلزلے سے مضبوط عمارتیں بھی ہلنے لگیں ، گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
شدید زلزلہ کے بعد جزیرے کے نیشنل سونامی سینٹر نے ریاست کے جنوبی حصوں ،جزیرے اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی ورننگ جا ری کر دی ہے۔
سونامی سینٹر کا کہنا ہے کہ سونامی کے نتیجے میں بے انتہا تباہی ہو سکتی ہے۔ اور اس زلزلے کے بعد 8 آفٹر ساکس بھی آئے جن کی شدت 6 عشاریہ 0 تھی۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنا:
پاکستان کے بیشتر حصوں میں تیز بارشیں اپنے عروج پر ہیں لیکن اسلام آباد میں بروز بدھ کو بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس سے دیکھتے ہی دیکھتے پورا اسلام آباد سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ، صرف یہی نہیں تیز بارش کے باعث اسلام آباد کے قریب برساتی نالہ بپھر گیا اور سیکٹر ای 11 ٹو میں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک گھر کے 4 بچوں سمیت ماں ڈوب گئی لیکن 3 بچوں کو نکال لیا گیا اور ماں اور 1 بچہ ڈوبنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔
یہ بادل پھٹنے کا وقعہ اتنا شدید تھا کہ سڑکوں پر کھری گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ گاریاں بہنے کا یہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون 12 میں پیش آیا۔
ترکی جنگلوں میں خوفناک آگ:
ترکی کے علاقے انطالیہ کے جنگلات میں خوفناک آگ بھرک اٹھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ آگ انطالیہ کے جنگالت میں 4 مقامات پر لگی، جس کی تحقیقات متعلقہ اداروں نے شروع کر دی ہے۔
اٹلی میں اولوں کا ہولناک طوفان:
اٹلی میں اولوں کی بارش نہیں بلکہ اولوں کا ہولناک طوفان دیکھنے میں آیا ، اس طوفان نے اٹلی کے ایک ہائی وے کے شمالی حصے کو نشانہ بنایا جو میلان اور نیپلس کے درمیان واقع ہے ۔ اس وقت جو بھی گاڑیاں اس ہائی وے پر سفر کر رہی تھیں انہیں شدید نقصان ہوا، یہ اولے جب آسمان سے برس رہے تھے تو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے پتھر برس رہے ہوں۔
اس طوفان سے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد متاثر ہوئی ۔ صرف ہائی وے کے شمالی حصے کو ہی نہی بلکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بھی اس طوفان کے اثرات دیکھے گئے جس سے لاتعداد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاحال کتنے لوگ اس طوفان سے زخمی ہوئے اور کتنی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے اس کی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔