سڑک سے پیسوں سے بھرا پرس ملا ۔۔ کیسے پاکستانی شخص نے بھارتی آدمی کا نوٹوں سے بھرا پرس اس تک پہنچایا؟ حیرت انگیز واقعے نے سب کو حیران کر دیا

image

آپ نے پاکستانی اور بھارتی عوام کے درمیان دوستی اور محبت پر بنی فلمیں تو بہت دیکھی ہوں گی۔ لیکن حال ہی میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک پاکستانی نوجوان نے حقیقتاً انسان دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور پاکستان کا نام روشن کردیا۔

ہوا کچھ یوں کے غازی تیمور نامی پاکستانی جو لندن میں رہتے ہیں، انھیں وہاں کی شورڈیچ ہائی اسٹریٹ پر ایک پرس گرا ہوا ملا جسے کھولنے پر پتہ چلا کہ پرس پیسوں اور بینک کارڈز سے بھرا ہوا ہے۔ غازی نے کارڈز پر "راہول" کا نام پڑھتے ہی یہ طے کرلیا تھا کہ وہ انھیں ڈھونڈ کر پرس انھیں واپس کرکے ہی رہیں گے۔

بس پھر کیا تھا غازی تیمور نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ٹوئٹر پر پرس اور راہول کو ڈھونڈنے کے لئے کئی ٹوئٹس کرڈالے اور پھر انھیں ڈھونڈ ہی نکالا۔ پرس لوٹا دینے کے بعد غازی نے راہول کی خوشی کے آنسو لیے ایک تصویر بھی شئر کی جس پر انھوں نے لکھا کہ "ہم نے تمھیں ڈھونڈ لیا راہول"

غازی تیمور کی اس کوشش نے جہاں پاکستان کا نام روشن کیا ہے وہیں ٹوئٹر پر بھی دنیا بھر کے صارفین انھیں سراہ رہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.