کسی کو کیا عورت نے تنگ تو کسی نے چھوڑ دیا سب کو دنیا میں تںہا ۔۔ گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 5 ایسی تصاویر جن کے چرچے اب بھی ہو رہے ہیں

image

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی صارف دن بھر کی آنی والی تازہ ترین ویڈیوز ، تصاویر اور وائرل ہونے والی خبروں سے محروم نہیں رہ سکتا۔ آج ہم 2021 میں کھڑے ہیں جہاں میڈیا ترقی کے اس مقام تک جا پہنچا ہے جس کا پہلے کبھی گمان بھی نہیں کرسکتا تھا۔

نئے ہفتے کا آغاز ہوچکا اور ساتھ ہی سال 2021 کے آٹھویں مہینے اگست کی بھی شروعات ہوچکی ہے۔ آج ہماری ویب ایک بار پھر گزشتہ ہفتہ کی وائرل ہونے والی چٹ پٹی خبریں بالخصوص تصاویر اور ویڈیوز صارفین کے لیے سامنے لائی ہے۔

آیے جانتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کس کے چرچے رہے۔

1- علی سدپارہ کی لاش برآمد

پہاڑوں کا بیٹا علی سدپارہ کی لاش آخر کار 6 ماں بعد ان کے بیٹے ساجد علی پارہ نے ڈھونڈ نکالی اور ساتھ ہی ان کے ساتھ جانے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں جان اسنوری اور جوان پابلو موہر کی بھی لاش وہیں سے ملی۔ یہ خبر گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پربھر پور وائرل ہوئی تھی۔

2- نور مقدم کیس

نور مقدم قتل کیس میں آئے روز اہم پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہیں اور قاتل تاحال پولیس کی تحویل میں ہے اور عدالت کے چکر کاٹ رہا ہے۔ ملزم ظاہر کے حوالے سے گذشتہ انکشافات سامنے آئے وہ یہ کہ ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو دوست کے گھر پارٹی پر جانے کے بہانے بلایا جس کے بعد ملزم نے قتل کی خوفناک واردات کی ،ملزم سے تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ملزم جعفر نور مقدم کو قتل سے قبل کورٹ میرج کیلئے اصرار کرتا رہا ،نور مقدم ہمیشہ ملزم ظاہر جعفر سے منشیات چھوڑنے پر اصرار کرتی تھی۔

3- عثمان مختار کو ہراساں کرنے والی خاتون

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار عثمان مختار کی جانب سے گذشتہ ہفتہ انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں میڈیا انڈسٹری کی ساتھی خاتون آرٹسٹ ایک برس ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے اداکار نے انسٹاگرام پر ایک طویل اسٹوری پوسٹ بھی کی تھی جو کافی وائرل ہوئی تھی۔ بعد ازاں اگلے ہی روز عثمان کو ہراساں کرنے والی خاتون کا بھی انسٹاگرام پر وضاحیت پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے عثمان مختار سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے۔

4- عروسہ صدیقی کا نیا روپ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروسہ صدیقی گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر جاری کی تھیں جس میں انہیں پہچاننا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

عروسہ صدیقی اب پہلے جیسی صحت مند اور گول مول نہیں رہیں بلکہ انہوں نے اپنا وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ اب وہ کسی ماڈل سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔ مداحوں کی جانب سے ان کی ٹرانسفارمیشن کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے۔

5- صدف کنول کا مردوں سے متعلق بیان

صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ نجی چینل کے انٹرویو میں شرکت کی اور جب ان سے شادی شدہ زندگی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو صدف کا کہنا تھا کہ "میں شہروز کے جوتے بھی اٹھاتی ہوں اور مجھے ایسا ہی کرنا چاہیے کیونکہ میں ان کی بیوی ہوں، یہ میرا کام ہے کہ دیکھوں شہروز کی چیزیں کہاں رکھی ہیں۔ جبکہ شہروز پر لازم نہیں کہ وہ میرے بارے میں ایسا ہی کریں۔ یہی ہمارا کلچر ہے، میں یہی سب اپنے گھر میں دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں۔ اداکارہ و ماڈل کی اس بات کو سوشل میڈیا صارفین نے جہاں سراہا وہیں کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.