پابندی ہمارے لیے نہیں ۔۔ تحریک انصاف کے رہنما لاک ڈاؤن کی پرواہ کیے بغیر بیٹی کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے کرتے ہوئے پکڑے گئے

image

کورونا وائرس ہے تو غریب عوام کیلئے کیونکہ امیر اور حکمران تو شاید اس بیماری سے بھی بالاتر ہیں۔ یہ بات اس لیے کہی گئی ہے کیونکہ ایک طرف تو کراچی اور اندرون ِ سندھ کی عو ام اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن سے شدید پریشان ہیں ، اس پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ نہ ہی کوئی شخص کسی کام سے جا سکتا ہے اور نہ ہی اپنے بیٹے/ بیٹی کی شادی بیاہ کی رسم ادا کر سکتی ہے۔

لیکن حکمران اس لاک ڈاؤن میں بھی اپنے تمام کام زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ حکمران جماعت کے کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے منتخب امیدوار اسلم خان کی بیٹی کی شادی کی تقریب پورے دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔

یہ تقریب انکے ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت میں واقع گھر پر ہوئی ، اس تقریب پر اسلم خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہی شادی کی تقریب گھر پر ہی منعقد کی ہے اور شادی کی تقریب میں بس قریبی دوست احباب اور رشتہ دار ہی شریک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 8 اگست تک صوبے میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی بڑا اجتماع یا شادی بیاہ کی تقاریب منعقد نہیں کی جا سکتی۔ لیکن اس تقریب سے تو یوں لگتا ہے کہ یہ پابندیاں صرف عام عوام کیلئے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.