پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے مل کر بھارت سے صومالیہ جانے والے بحری جہاز کے عملے کو زندہ بچا لیا ، یہ عملہ ملک شام سے تعلق رکھتا تھا اور بھارت سے صومالیہ چاول اور چینی لیکر جا رہا تھا ۔ جو تکنیکی خرابی، تیز لہروں کے باعث ڈوب گیا اور عملے نے مال بردار بحری جہاز کو ڈوبتے دیکھا تو سمندر میں چھلانگ لگا دی۔
چھلانگ لگانے کے بعد ایک بڑی کشتی انکے قریب موجود تھی جس نے عملے کے 5 افراد کو ریسکیو کیا جس کے بعد بھارت کے میری ٹائم ایجنسی کو اطلاع کی گئی اور بھارتی میری ٹائم ایجنسی نے پاکستان نیوی سے مدد مانگی ۔ پھر کیا تھا پاکستان نیوی ایک اچھے پڑوسی اور انسانیت کی خاطر نکل پڑی اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔
سب سے پہلے پاکستان نیوی نے اپنے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز کو متعلقہ مقام پر ورانہ کیا جہاں پر خراب موسم کے باعث بھی انہیں باحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ کمانڈر احسان کے مطابق یہ جہاز کراچی سے 190 ناٹیکل میل دور تھا اور 29 جولائی کو یہ مال بردار جہاز ڈوبا تھا جس کی معلومات 30 جولائی کو ہم تک پہہنچی جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا گیا۔