سارہ خان اور یہ مشہور اداکارائیں خوبصورت نظر آنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟ اداکاراؤں کی خوبصورتی کا وہ راز جو کوئی نہیں جانتا

image

ٹی وی پر آنے والی اداکاراؤں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آنے کے لئے بہت زیادہ میک اپ کرتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ اداکارائیں خود کو فٹ اور اپنی جلد کو بے داغ رکھنے کے لئے صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مشہور سیلیبریٹیز کے بیوٹی سیکریٹس بتائیں گے

سارہ خان

سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں شئر کیا کہ بہت سے لوگ ان کیا خوبصورتی کے بارے میں پوچھتے ہیں جس کے لیے انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے ہونٹوں کے میک اپ کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ سب سے پہلے وہ ہونٹوں پر لب بام لگاتی ہیں جس سے ہونٹ بھرے بھرے لگتے ہیں۔ اس کے بعد ڈارک شیڈ کی لپ اسٹک سے ہونٹوں کے گرد لائن بناتی ہیں اور پھر لپ اسٹک کو انگلیوں سے تھپتھا کر لگاتی ہیں۔

عائزہ خان

عائزہ خان اپنی خوبصورتی کا سہرا صحت مند لائف اسٹائل کو قرار دیتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینا اور پھلوں اور تازے جوس کے استعمال سے بے داغ اور چمکتی دمکتی جلد پائی جاسکتی ہے

ماوراء ہوکین

ماوراء اپنے اسکن کئیر روٹین میں قدرتی اجزاء کو شامل رکھتی ہیں۔ ایک چمچ انناس کے جوس میں زرا سی ہلدی ملا کر پیسٹ بنا کر لگاتی ہیں اور خشک ہونے پر دھو لیتی ہیں اور پھر عرق گلاب لگاتی ہیں


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts