32 ہزار روپے کی چپس ۔۔ تاریخ کے مہنگے ترین فرنچ فرائز کہاں اور کیسے بنتے ہیں؟جان کر آپ بھی حیرت میں پڑ جائیں گے

image

چپس یعنی کہ "فرنچ فرائز "، بچے ہوں یا بڑے اس کا کا نام سنتے ہی سب کے منہ میں پانی آ جاتا ہے اور لوگ اسے کیچپ اور سوسز کے ساتھ کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دنیا کی سب سے مہنگی فرائز سرینڈیپٹی تھری نامی ایک ریسٹورنٹ میں فرام کی جاتی ہیں جو کہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں واقع ہے۔

امریکی برانڈ ’چِپر بیک‘ کے آلو سے تیار کیے جاتے ہیں۔ ان فرینچ فرائز کو بنانے کے لیے آلو کو سب سے پہلے سرکے اور شیمپئن میں اُبالا جاتا ہے۔

جس کے بعد اسے بطخ سے مماثلت رکھنے والے پرندے (گوز) کے فیٹ (چربی) میں دو بار فرائی کیا جاتا ہے تاکہ یہ باہر سے کرسپی ہونے کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی مکمل پک جائیں۔ بعدازاں ان فرینچ فرائز پر کھانے کے قابل سونے کے ذرات اور مشروم کی ایک قسم ٹرفل سے تیار کیے جانے والے نمک اور تیل کے ساتھ کرسٹل کی پلیٹ میں سرو کیا جاتا ہے۔

ٹرفلز اور مورنے چیز ڈپ سوس بھی ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ اس چیز ڈپ سوس میں بھی ٹرفل مشرومز کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ایک نایاب موسمی مشروم سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اب اس ریستوران نے 13 جولائی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی سب سے مہنگی فرینچ فرائز فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ ان فرینچ فرائز کی ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالرز رکھی گئی ہے اور پاکستانی روپوں میں یہ رقم 32 ہزار 7 سو 40 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یہ ریستوران پہلے ہی 295 ڈالرز کا دنیا کا سب سے مہنگا برگر اور 1000 ڈالرز کی دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم فروخت کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.