بیٹی کو مسلمان سے شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا ۔۔ یہ شخص کون ہے جس نے اپنی بیٹی کی شادی ہندو لڑکے سے کروا دی؟ ہندو لڑکی کی پرورش اور شادی کرانیوالے مسلمان شخص کے چرچے

image

اس لیے تو ہم کہتے ہیں کہ مذہب اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے ۔ اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے مسلمان شخص جس کا نام محبوب مسلی ہے اس نے ایک یتیم ہندو لڑکی کی اس کے والدین کے گزر جانے کے بعد اس کی پرورش کی اور ہندو مذہب میں ہی اب اسکی شادی بھی کروا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1 دہائی قبل یتیم ہونے والی اس لڑکی کی کفالت کی زمہ داری جب رشتہ داروں نے نہیں لی تو تب محبوب مسلی یہ زمہ داری بہ خوشی لی اور تقریباََ 10 سال ہندو لڑکی پوجا اس کے گھر میں رہی اور اس نے ایک باپ ہونے کی حیثیت سے اسکی تمام تر زمہ داریاں اپنی حیثیت کے حساب سے پوری کرنے کی کوشش کی۔

18 سالہ پوجا نامی ہندو لڑکی کی شادی 31 جولائی کو بھارتی شہر وجے نگر میں ہونا طے پائی تھی ۔جیسے ہی یہ خبر میڈیا کی زینت بنی تو محبوب مسلی نامی اس شخص نے صارفین کے دل جیت لیے اور ہر طرف اس کی تعریف ہونے لگی۔ اور تعریف بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوب مسلی کا کہنا تھا کہ یہ میری ذمہ داری تھی کہ میں اس لڑکی کی شادی اسی کے مذہب سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے کراؤں۔

محبوب مسلی کے مطابق پوجا ایک دہائی تک میرے گھر میں رہی لیکن ہم نے کبھی بھی پوجا کو اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے یا کسی مسلمان مرد سے شادی کرنے پر مجبور نہیں کیاکیوں کہ یہ ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں ایک 20 سالہ گلناز نامی مسلمان لڑکی پر مٹی کا تیل ڈال کر اس لیے زندہ جلا دیا تھا کیونکہ اس نے ایک ستیش نامی ہندو لڑکے سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.