دوستی ہر کوئی کرتا ہے، مگر دوستی کا حق ادا کرنے والے کم ہی لوگ ہوتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اکثر بڑے مکاں والے اچھے دوست نہیں ہوتے، لیکن یہ بات بالکل غلط ہے کیونکہ دبئی کے امیر ترین شیخ حمدان نے اپنے دوست کی زندگی بچا کر دوستی کی سب سے اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔
شیخ حمدان جن کو لوگ سب سے زیادہ اس وقت سے جاننے لگے ہیں جبکہ ان کے ہاں 2 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور اداکار سلمان خان نے ان کو نیک تمنائیں اور بچوں کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا۔
بہرحال شیخ حمدان اپنے دوست نصیر کے ساتھ سکائی ڈائیونگ یعنی تیراکی کرنے کے لئے گئے تھے، شیخ کہتے ہیں کہ میں نے ہی نصیر کو زبردستی کہا تھا کہ چلو مزہ آئے گا، لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ یہ ایڈوانچر اچھا نہیں بلکہ جان لیوہ ثابت ہوگا۔ نصیر نے ہم سے پہلے ہی سمندر میں چھلانگ لگا دی اور وہ ڈوب گیا، مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا، میں نے بنا سوچے سمجھے سمندر میں کود لگا دی اور میرے پیچھے میرے انکل سعید، ہمارے ڈائیور اور ایک دو لوگوں نے ہمیں بچانے کے لئے فوری ہی پانی میں چھلانگ لگائی اور یوں ہم سب کی جان بچ گئی۔''
شیخ حمدان کے اس اقدام کے بعد اب سوشل میڈیا پر دبئی کی عوام ان کو اصل ہیرو قرار دے رہے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ حمدان تو ہیں ہی ہیرو اور یہ بات انہوں نے اب ثابت کردی کہ ہر شیخ اپنا نہیں سوچتا، بلکہ حمدان دوستوں کے دوست ہیں۔