پشاور میں شدید زلزلے کے جھٹکے ۔۔ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

image

پشاور اور اسکے گردو نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے یہ جھٹکے کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات، مہمند اور صوابی میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

مزید یہ کہ اس زلزلے کی زیر زمین گہرائی 159 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

شدید زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ و استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts