جمعے کے دن سورۃ الکہف لازمی پڑھیں کیونکہ ۔۔ کچھ ایسے کام جو ہمارے لئے باعثِ ثواب ہیں

image

احادیث کی رو سے جمعے کا دن بڑی برکتوں اور فضیلتوں والا ہے، اس دن اللہ کی طرف سے رحمتیں اور برکتیں دگنی ہوتی ہیں اور اس دن جو نبی ﷺ پر درود پڑھے اس کے نامہ اعمال میں ان گنت نیکیاں اور ثواب لکھ دیئے جاتے ہیں جوکہ ہمیں خدا نے قرآنِ معظم اور اسوۃ رسول ﷺ میں واضح طور پر بتا دیا ہے۔

اس دن عبادت کرنا صرف نماز پڑھنا نہیں بلکہ مختلف طریقوں سے خدا کو یاد کرنا اس کے بندوں کی مدد کرنا، مخلوق کے لئے آسانیاں پیدا کرنا بھی عبادات کے ضمن میں آتا ہے۔

جمعے کے دن قرآنِ پاک کی سورۃ الکہف کو پڑھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ خیال آتا ہے کہ یہ تو بہت بڑی ہے، اس کو کیسے پڑھیں گے؟ جبکہ صحیح المسلم کی روایت کے مطابق اگر آپ اس سورۃ کو مکمل طور پر نہیں پڑھ سکتے تو صرف پہلا یا آخری رکوع پڑھ لیں، یہ بھی باعثِ ثواب ہے۔

جمعہ کے لفظی معانی ہیں جمع کرنے کا دن ، یہ دن تاریخ کے لحاظ سے بھی بہت بابرکت دن رہا ہے۔ ہم لوگ سوچتے ہیں کہ صرف عبادت جمعے کے دن نہا دھو کر کریں گے اور پورا ہفتہ عبادت نہیں کرتے، جبکہ یہ بالکل بھی خدا کے نزدیک اچھا عمل نہیں ہے کیونکہ نماز دن میں 5 مرتبہ فرض ہے، جس کی ادائیگی پر ہر مسلمان جواب دہ ہے۔

جو لوگ آفس میں ہوتے ہیں یا کہیں ایسی جگہ معاش کی خاطر جاتے ہیں جہان قریب میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں نماز ادا کی جائے تو وہ لوگ اگر نیک نیتی سے رب کی بارگاہ میں شامل ہونا چاہیں تو ان کے لئے بھی خدا راستے خود ہموار کردیتا ہے۔

آج چونکہ جمعے کا بابرکت دن ہے، ایسے میں آپ بھی اگر چاہیں تو اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی لوگوں کی عبادت کا خیال کریں، وہ لوگ جو مسجد کے قریب ریڑھی لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں، ان کو بھی نماز پڑھنے کے لئے مسجد میں جانا ہوتا ہے، اگر آپ نمازپڑھ کر فارغ ہو جائیں تو ایمانداری کے ساتھ ان ٹھیلوں کی حفاظت کرلیں، 5 سے 7 منٹ اگر رُک کر آپ وہاں انتظار کرلیں گے تو یہ آپ کے ثواب کا باعث بنے گا۔

اکثر آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ جمعے کے دن خاص طور پر لوگ عطر یا پرفیومز بیچنے کے لئے مساجد کے کپڑے بچھا کر بیٹھے رہتے ہیں، محنت سے روزہ کماتے ہیں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے، ان کو اپنی خوشی سے استطاعت کے مطابق چند پیسے دے کر مالی امداد کردیں تو اس میں کوئی حرج نہیں، یہ انسانیت کے ناطے مدد کرنے کی روایت کو زندگیوں میں اپنا لیں، خود بھی خوش رہیں گے اور کوئی دوسرا بھی آپ کے اس عمل پر دعاگو ہوگا۔

جمعے کے دن لوگ نئے کپڑے یا اچھے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا پسند کرتے ہیں، آپ بھی یقیناً یہی کرتے ہوں گے، اب آپ کے وہ کپڑے جو چھوٹے ہوگئے مگر بالکل صاف ستھرے ہیں، پہننے والی حالت میں ہیں، وہ آپ کسی ضرورت مند کو دے دیں، وہ بھی نماز پڑھیں گے تو ثواب کے منتظر آپ بھی ہوں گے۔ لوگوں کی مدد کرنا سیکھیں، راستے اور ذرائع لاکھوں ہیں۔ جمعے کے دن آپ بھی نیک عمل کریں اور اپنے اردگرد کے لوگوں میں بھی اچھی باتیں پھیلائیں۔

آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر لازمی بتائیے گا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.