چوری کی عجیب و غریب وارادت: ملزم 50 لاکھ سے زیادہ مالیت کا ہیروں کا لاکٹ نگل گیا

پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ تاحال اس لاکٹ کو برآمد نہیں کر سکے ہیں۔ یہ انڈہ نما فبرگے لاکٹ تھا جس کی قیمت 19 ہزار 300 ڈالر (تقریباً 54 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔
ہیرے
Getty Images

نیوزی لینڈ میں ایک شخص پر عجیب و غریب انداز میں چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس نے مبینہ طور پر ایک ایسا لاکٹ نگل لیا جس پر ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ تاحال اس لاکٹ کو برآمد نہیں کر سکے ہیں۔ یہ انڈہ نما فبرگے لاکٹ تھا جس کی قیمت 19 ہزار 300 ڈالر (تقریباً 54 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

گذشتہ جمعے کی دوپہر پولیس کو وسطی آکلینڈ میں پارٹرج جیولرز بلایا گیا تھا، جہاں کچھ ہی منٹ بعد ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کا طبہ معائنہ کر لیا ہے اور وہ اب بھی حراست میں ہے۔

Locket
Getty Images

جیولرز کی ویب سائٹ کے مطابق چوری ہونے والے لاکٹ میں 60 سفید ہیرے اور 15 آسمانی نیلم کے پتھر جُڑے ہوئے تھے۔

اس لاکٹ کو ’آکٹوپسی ایگ‘ کہا جاتا ہے جسے جیمز بانڈ کی ایک فلم سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ اس نام سے جیمز بانڈ سیریز کی ایک فلم سنہ 1983 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی کہاںی فبرگے ایگ لاکٹ کی چوری پر مبنی تھی۔

فبرگے کا شمار دنیا کے مشہور ترین جیولرز میں ہوتا ہے جسے روس میں دو صدیوں پہلے قائم کیا گیا تھا۔

لاکٹ کی مبینہ چوری میں ملوث ملزم کو آٹھ دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس ملزم پر 12 نومبر کو ایک آئی پیڈ چرانے کا الزام بھی ہے۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US