اگر مجھے تھوڑی سی بھی دیر ہوتی تو جلتے ہوئے گھر کے ساتھ میری جڑواں بیٹیاں بھی جل جاتیں ۔۔ باپ نے کیسے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بیٹیوں کی جان بچائی؟

image

باپ کی محبت بیٹیوں کے لئے لازوال ہے، کوئی محبت اس کے آگے جیت نہیں سکتی، بیٹیوں کو ذرا سی چوٹ بھی لگ جائے تو باپ کا دل بے سکون ہو جاتا ہے۔ ایک ایسی ہی کہانی ہم آپ کو مشیگن کے 23 سالہ لوکاس کی بتانے جا رہے ہیں جن کا گھر جھاڑیوں کے قریب تھا اور اچانک جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے ان کا گھر اور گھر میں موجود بیٹیاں بھی 30 فیصد جل گئیں، لیکن بہادر باپ نے بچیوں کو جل کر مرنے سے بچا لیا۔

واقعہ کچھ یوں ہوا کہ: 17 جولائی 2021 کو دوپہر کے وقت لوکاس کسی کام کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے اور ان کی بیوی بھی گھر سے قریب کام سے گئی تھی، اچانک سوسائٹی سے چیخوں کی آوازیں آنے لگیِ جب لوکاس کی بیوی گرھ کے پاس پہنچی تو دیکھا آگ سے گھر جھلس رہا ہے اور وہ چیخ چیخ کر اپنی بیٹیوں ملائسیا اور میلیان پکارنے لگی، ماں نے پوری کوشش کی، گھر کے اندر گھس کر بیٹیوں کو بچانے کی مگر کامیاب نہ ہوسکی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ زیادہ بھڑک گئی۔

ماں نے بہت کوشش کی کہ لوکاس کو فون کرکے بلایا جائے، لیکن نیٹ ورک مسائل کی وجہ سے فون نہ لگا ، لیکن 15 منٹ کے بعد جب باپ نے دور سے دھواں آتے ہوئے دیکھا تو وہ فوری بھاگ کر سوسائٹی کے پاس آیا تو دیکھا بیوی غم سے نڈھال چیخ رہی ہے، لوکاس کو بیوی نے کہا کہ بچیاں اندر ہیں، میں ان کو بچا نہیں پا رہی، میرے ہاتھ پیر جل گئے ہیں، آنکھ میں چنگاری لگنے سے بچ گئی، بچیوں کو بچاؤ۔

یہ سننا تھا کہ لوکاس فوراً دوڑ کر آگ میں بنا کسی سیونگ جیکٹ کے پہنچے اور کسی مشکل کو سوچے بغیر اپنی 18 ماہ کی دو جڑواں بیٹیوں کی جان بچالی۔ لوکاس انٹرنیشنل میڈیا کو بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ: ''

اگر مجھے 2 سیکنڈ بھی دیر ہو جاتی تو جلتے ہوئے گھر کے ساتھ میری جڑواں بیٹیاں بھی جل جاتی، میں اپنی بیٹیوں کو یوں جلتا ہوا نہ دیکھ سکا، اس لئے میں نے بھڑکی آگ کی بھی پرواہ نہ کی اور کود گیا اس آگ میں صرف اپنی بچیوں کی زندگی کو بچانے کے لئے، میرا جسم کئی جگہ آگ سے جھلس گیا، مجھے اس پرواہ نہیں، میری بیٹیوں کو بھی ہاتھ، پیر اور جسم پر ایک دو جگہ آگ کی چنگاری لگی ہے جس نے ان کا 30 فیصد جسم جھلس گیا ہے، لیکن میں شکرگزار ہوں کہ میری بچیوں کی زندگی بچ گئی۔ میری بیوی نے جس طرح بچیوں کو بچانے کی کوشش کی وہ بھی قابلِ تعریف ہے۔ ان کا یہ قصہ عالمی میڈیا پر بہت مشہور ہو رہا ہے۔

لوکاس کا کہنا ہے کہ: '' ہم نے صرف اپنا گھر ہی نہیں، گھر کے اندر موجود کپڑے یہاں تک کہ ہر چیز کو کھو دیا ہے، ہمارے پاس نہ پیسے ہیں اور نہ کوئی اور چیز، ہم حکومت سے امداد کی اپیل کرتے ہیں، میرے اور بیوی کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ واقعہ کے تحقیقات کی جائیں کہ آگ لگی کیسے، کیونکہ جھاڑیوں کا علاقہ گھر سے فاصلے پر ہے اور آگ گھر کے نچلے حصے یعنی بیسمنٹ میں لگی تھی جس سے سب راکھ ہوگیا۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts