مینڈک اور مچھلیوں کی بارش... دنیا میں ہونے والی 5 انوکھی بارشیں جنھوں نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

image

ہم تو بارش میں پانی کی جگہ اولے گرتے دیکھ کر ہی خوشی سے پھولے نہیں سماتے لیکن اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسی بارشوں کے بارے میں بتائیں گے جنھوں نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

مینڈکوں کی بارش

سربیا کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن اوزاکی میں 7 جون 2005 کو آسمان سے ہزاروں کی تعداد میں مینڈک برسے۔ 2010 میں میکسیکو کے ولا اینجل نامی ٹاؤن میں بھی مینڈک کہ بارش ہوئی

آسمان سے برستی مکڑیاں

سانتو انٹونیو کے ٹاؤن میں رہنے والے 20 سالہ ایرک ریز اس وقت حیران رہ گئے جب اپنے دوست کی شادی سے واپس آتے ہوئے انھوں نے آسمان سے مکڑیاں برستی دیکھیں۔ ایرک کے پاس خوش قسمتی سے ان کا کیمرہ بھی موجود تھا جس سے انھوں نے فوراً مکڑیوں کی وڈیو بنا ڈالی اور راتوں رات مشہور ہوگئے

گالف کی گیندیں

1 ستمبر 1969 میں فلوریڈا میں گالف کے شوقین شہریوں کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہیں رہا جب آسمان سے پانی برسنے کے بجائے گالف کی گیندیں برسنے لگیں

زندہ مچھلیاں

جب مینڈک کی بارش ہوسکتی ہے تو مچھلیوں کی کیوں نہیں؟ اور اگر زندہ اور تازی مچھلیاں برس رہی ہوں پھر تو آپ ان کو پکا کر کھا بھی سکتے ہیں۔ 2014 میں سری لنکا کے ایک گاؤں میں مچھلیوں کی بارش ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ بی بی سی کے مطابق سری لنکا میں اس سے پہلے 2012 میں جھینگوں کی بارش بھی ہوچکی یے

کیڑوں کی بارش

شاید اس بارش میں آپ نہانا ہرگز ہسند نہ کریں۔ کاسٹن ایسٹارڈ جو ایک بائولوجسٹ ہیں اور جانور ان کے لئے کوئی نئی چیز نہیں ہیں۔ لیکن ایک دن وہ حیران رہ گئے کہ بادل سے ہونے والی برف باری میں ڈھیروں ڈھیر ارتھ وارمز بھی موجود ہیں پہلے وہ یہ سمجھے کہ سب کیڑے مردہ ہیں لیکن ہاتھ لگانے پر پتہ چلا کہ وہ زندہ ہیں

ایسی بارش کیوں ہوتی ہے؟

ماہرین اور سائنسدان ایسی بارشوں کو غیر معمولی نہیں سمجھتے۔ ماہرین کے مطابق طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ اگر بارش ہو تو اس میں جاندار اور غیر جاندار ہر طرح کی چیزیں شامل ہوسکتی ہیں جو کہیں دور جا کر گرتی ہیں اور اس طرح بارش میں پانی اور برف کے ساتھ کسی اور چیز کی برسات بھی ہوجاتی ہے


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts