ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے اگر فاصلہ زیادہ ہو تو ہوائی جہاز سے سفر کو ترجیح دی جاتی ہے اور لوگ اس کو کافی انجوائے بھی کرتے ہیں۔ البتہ ہم آپ کو 5 ایسے کاموں کے بارے میں بتائیں گے جنھیں جہاز میں کرنا آپ کے سفر کو خراب کرسکتا ہے
چائے کافی نہ پئیں
زیادہ کیفین پینا جہاز میں ٹھیک نہیں کیوں کہ جہاز کے پانی میں بیکٹیریا موجود ہوسکتا ہے اس لیے جتنا ممکن ہو ان چیزوں سے اجتناب کریں
پانی کی بوتل
اگر ائیر ہوسٹس آپ کو منرل واٹر کی بوتل پیش کرے تو اسے منع نہیں کریں۔ جہاز بلندی پر ہو تو جسم میں خشکی ہوسکتی ہے. زیادہ پانی پینا اس میں بہترین حل ہے۔
ٹرے سے کچھ نہ کھائیں
چائے پانی کی طرح کوشش کریں کے جہاز کے ٹرے میں دی گئی کوئی چیز نہ کھائیں۔ اگر سفر بہت لمبا ہے پھر تو مجبوری ہے لیکن چھوٹے سفر میں مطلوبہ مقام پر پہنچ کر کھایا پیا جاسکتا ہے۔ جہاز میں برتنوں کے دھلنے اور صفائی کا عمل اکثر حفظانِ صحت کے اصولوں پر پورا نہیں اترتا
سیٹ بیلٹ
سیٹ بیلٹ جہاز میں باندھنی ضروری ہے لیکن اسے بار بار چھونا ضروری نہیں۔ یہ سیٹ بیلٹ آپ کے علاوہ بھی کئی لوگ چھو چکے ہوں گے اور اس پر لاکھوں کی تعداد میں جراثیم موجود ہوں گے۔ سیٹ بیلٹ کا ہاتھ لگانے کے بعد اچھی طرح سینیٹائز کریں
ٹیک آف اور لینڈنگ
لینڈنگ یا ٹیک آف کے وقت سونے سے کان سن ہوسکتا ہے جس سے متلی اور سر درد ہوسکتا ہے ۔ اس لئے اس دوران سونے سے پرہیز کریں