یورپ کے شمالی جزیرے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ تھامپسن نے اپنا نر بھیڑ 44 ہزار یورو میں فروخت کیا اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں 84 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مہنگا ترین بھیڑ اسی جزیرے میں ایک نیلامی کے دوران بیچا گیا اور یہ بھیڑ بہت صحت مند اور مضبوط ہے جبکہ اس کا مالک ایک مقامی کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کی جماعت سے منسلک ایک رچرڈ تھامپسن نے فروخت کیا۔
یہ مہنگا ترین بھیر عمر میں صرف 7 ماہ کا ہے اور اس ے پہلے ایک بھیڑ 38 ہزار یورو میں فروخت کیا گیا تھا جو ایک عالمی ریکارڈ تھا لیکن اب اس بھیڑ کی قیمت 44 ہزار یورو لگنے کے بعد یہ ریکارد ٹوٹ گیا ہے ۔ یہاں یہ بھی واضح کر دینا ضروری ہے کہ اب یہ ریکارڈ ٹوٹ تو گیا ہے لیکن 44 ہزار میں فروخت ہونے کے بعد اب ایک یہ نیا عالمی ریکارڈ بھی بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس بھیڑ کے مالک رچرڈ تھامپسن کا کہنا ہے کہ انہیں امید تھی کہ اس بھیڑ کی اچھی قیمت ملے گی پر اتنی زیادہ قیمت ملے گی یہ تو بلکل نہیں پتہ تھا۔