کوئی بھی سڑک پھولوں سے خالی نہیں۔۔۔ دنیا کے 6 خوصورت ترین گاؤں جن کے بارے میں جان کر ہی دل خوش ہوجاتا ہے

image

گاؤں کا خیال آتے ہی ایسا لگتا پے جیسے ہمیں پچھلے زمانے میں دھکیلا جارہا ہے۔ جب کہ دنیا میں ایسے کئی گاؤں موجود ہیں جو تمام جدید سہولیات سے لیس ہو کر بھی اپنا قدرتی حسن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ آئیے آپ کو دنیا کے 6 خوبصورت گاؤں کی سیر پر لے چلتے ہیں

گیتھورن، نیدرلینڈز

نیدرلینڈز میں واقع یہ گاؤں خوبصورتی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ اس گاؤں میں ایک بھی گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے آلودگی بالکل نہیں اور ہریالی اتنی ہے کہ ہر سڑک پھولوں سے لدی ہوئی ہے۔

ہوبیٹن ولیج، نیوزی لینڈ

یہ گاؤں خاص طور پر ہالی وڈ کی مشہور فلم لارڈ آف دا رنگز کے لئے بنایا گیا تھا۔ پرستان جیسا یہ گاؤں فلم کی شوٹنگ کے بعد سیاحوں کے لئے مختص کردیا گیا

ایت بین ہاتو، مراکش

یہ گاؤں مراکش کے پہاڑ میں بنا ہوا ہے۔ قدیم گاؤں ہونے کی وجہ سے یہاں کئی تاریخی عمارتیں موجود ہیں۔ پہلے زمانے میں تاجر دور دراز سے آکر یہاں سونے اور مصالحوں کی تجارت کرتے تھے۔ ایت بین ہاتو میں مٹی کے بنے ہوئے گھر ہیں

کوا وین، ویتنام

یہ گاؤں چاروں طرف سے پانی سے گھرا ہوا ہے یہاں تک کے گھر بھی پانی کے اوپر بنائے گئے ہیں۔ آمدورفت کے لئے یہاں کئی کشتیاں ہر وقت تیار رہتی ہیں

البیروبیلو، اٹلی

البیروبیلو اس لحاظ سے کافی انوکھا گاؤں ہے کہ اس میں سب گھروں پر سفید رنگ کیا گیا ہے اس کے علاوہ گھروں کی چھتیں تکونی انداز میں بنائی گئی ہیں۔ اس خوبصورت گاؤں میں مزیدار کھانا اور چھوٹے چھوٹے کئی میوزیم موجود ہیں

شرکاواگو، جاپان

یہ جاپان کے ٹھنڈے حصے میں بنا ایک گاؤں ہے جہاں اکثر برف باری ہوتی ہے اور سارے گھروں کی چھتیں سفید برف سے ڈھک جاتی ہیں۔ اس گاؤں کے گھر ڈھائی سو سال سے بھی زیادہ پرانے اور کافی مضبوط ہیں اس لئے یہاں کے رہنے والے سخت موسم میں گھبراتے نہیں


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts