برطانیہ کے چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو گالیاں دینے پر 5 طوطوں کو الگ الگ پنجرے میں بند کر دیا گیا ، یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے لنکن شائر کا ہے جہاں وائلڈ لائف کے مرکز کی کالونی میں ایک چھوٹے سے چڑیا گھر میں بلی، ایرک، ٹائسن،جیڈ اور ایلسی نامی یہ 5 طوطے لوگوں کو گالیاں ہی نہیں دیتے تھے بلکہ انہیں بد دعا بھی دیتے تھے۔
اس واقعہ پر اس وائلڈ لائف مرکز کے سربراہ اسٹیو نکولسن یہ 200 کے قریب افریقی نسل کے طوطے ہیں جن کے رویہ میں آہستہ آہستہ تبدیلی آرہی تھی اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ سب انہوں نے یہاں آنے والے لوگوں سے ہی سیکھا ہے۔ جبکہ یہاں بچے بھی آتے ہیں تو انکی بد زبانی کی وجہ سے بچوں کی زہنیت پر برا اثر پڑ رہا تھا اس لیے انہیں چڑیا گھر کے دو دراز حصوں میں الگ الگ کر کے رکھا گیا ہے۔
اس کے علا وہ اسٹیو نکولسن کا کہنا ہے کہ اس چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں نے بھی انکی شکایت کرنے کی بجائے ان کی ان حرکتوں سے محظوظ ہوتے تھے اور ہمیشہ انہی کے پنجروں کے پاس عوام کا ہجوم لگا رہتا تھا جبکہ ان 5 طوطوں کے علاوہ باقی 200 طوطے شرافت سے زندگی گزارتے تھے تو انکے پاس کوئی بھی شخص نہیں آتا تھا۔
واضح رہے اس لیے چڑھا گھر کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا کہ ان طوطوں کو عوام کی نظروں سے اوجھل کر دیا جائے۔