مجھے اللہ کے گھر جانے کا شوق ہے، چل کر نہیں جاسکتا، تیر کر جاؤں گا ۔۔ ملائیشیا سے تیر کر مکہ جانے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟

image

اللہ کا گھر دیکھنا جس کو نصیب ہو جائے وہ دنیا میں خوش قسمت سمجھا جاتا ہے اور اس موقع کو پانے کے لئے لوگ زندگی بھر کوشش کرتے ہیں، محنت کرتے ہیں تاکہ حج یا عمرے کی سعادت ہی نصیب ہو جائے اور وہ اللہ کے حضور پیش ہو جائیں۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اللہ کا گھر دیکھنے جاتے ہیں۔ مختلف ادوار میں مختلف مواقعوں پر لوگوں نے مختلف سفری طریقے اختیار کئے کوئی گیا پیدل، تو کوئی گیا گھوڑوں پر تو کسی نے سمندری جہاز کا سہارا لیا اور کسی نے ہوائی جہاز کا۔

لیکن ملائیشیا کے 28 سالہ نوجوان نے مکہ جانے کے لئے ایسا قدم اٹھا دیا کہ جان کر سب حیران رہ گئے، البتہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہ ہوسکا۔ جب اس نے سمندر میں چھلانگ لگائی تو مقامی لوگوں نے فور پولیس کو اطلاع کی، کچھ دور تیر کر جانے کے بعد یہ پکڑا گیا، پولیس نے پوچھا کہ ایسا کیوں کیا جس پر اس نے کہا کہ: '' مجھے اللہ کے گھر جانے کا شوق ہے، مجھے نہ روکو، مجھے جانے دو، میرے پاس جانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ''

اس کے بعد پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا، ملائیشیاء کی میڈیا کے مطابق: '' اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں بتایا جاتا، اور اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، تمام تر ٹیسٹ اور تفصلیات کے بعد حتمی معلومات سے آگاہ کیا جائے گا کہ آیا اس نے ایسا کیوں کیا؟ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts