دنیا بھر ہی میں کچھ لوگ ابھی تک یہ سوچتے ہیں کہ ویکسین لگوانے سے مر جائیں گے مگر حقیقت یہ ہی کہ ویکسین نہ لگوائی تو آپ کی جان کو خطرہ ہے۔ اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ آسٹریلیا میں دولہا اپنی نئی نویلی دولہن سے ہی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ آسٹریلیو شہر سڈنی کا 27 سالہ رہائشی دولہا جس کا نام عود الاسکر ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ایک ٹرک ڈرائیور تھا جو کہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے خطرات سے متعلق افواہیں سننے کے سبب ویکسین نہیں لگوانا چاہتا تھا۔
مزید یہ کہ اس نے ویکسین لگوائی ہی نہیں اور کچھ ہی دنوں بعد اس کی یاسمین نامی ایک لڑکی سے شادی ہوئی جو ایک کیئر ہوم میں ملازمت کرتی تھی اور اسی کیئر ہوم سے وہ وائرس کا شکار ہوئی جبکہ گھر آکے اپنے شوہر کو بھی وائرس میں مبتلا کر دیا۔
چند ہی دنوں بعد جب اس کے خاوند کی طبعیت خراب ہوئی تو اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ صحت یاب نہیں ہو سکا اور کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق عود الاسکر کورونا وائرس کی چوتھی قسم "ڈیلٹا ویرینٹ" کا شکار ہوا تھا اور کورونا وائرس کی یہ قسم اسے اسکی بیوی سے منتقل ہوئی تھی۔