آپ آئے دن ہائی وے پر تیز رفتار گاڑیوں کے حادثات کی خبر پڑھتے ہوں گے ، لیکن آسٹریلیا کے ہائی وے پر ہونے والے حادثات وجہ کی سامنے آگئی۔
آسٹریلیا کے ہائی وے پر چھوٹی گاڑیوں کہ اکثر حادثات سامنے آتے رہتے ہیں، جبکہ اکثریتی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ، تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے پراسرار طور پر کوئی چیز ان سامنے آجاتی ہیں، جس سے خوفزدہ ہو کر گاڑیوں کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔
مگر اس پراسرار چیز کے بارے تب پتا چلا، جب ایک آسٹریلوی شخص ہائی وے پر تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے، ایک مکڑی اس کی گاڑی کے اگلے حصے کہ شیشے پر آکر بیٹھ گئی۔ یہ واقع ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے نے محفوظ کرلیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ، گاڑی کے فرنٹ شیشے پر سے مکڑی گزری رہی ہے، اس دوران ڈرائیو تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ، ڈرائیو حیرانگی کے عالم میں چیختا ہوا نظر آرہا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے گاڑی چلانے والے نے اپنے ہواس پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ ڈرائیو نے ویڈیو کو سوشل میڈیا سایٹ پر اپلوڈ کرکے آسٹریلیا کے ہائی وے پر ہونے والے حادثات کی وجہ بتادی۔