حامد میر کے بھائی عامر میر اور ایک اور صحافی شفقت محمود کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے البتہ ادارے کا کہنا ہے کہ مذید تفتیش جاری ہے۔
کس جرم میں گرفتار کیا گیا تھا؟
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ان دونوں صحافیوں کے یوٹیوب پر "گوگلی" اور "ٹیلنگز" نام سے چینلز موجود ہیں جہاں ایسے پروگرام چلائے جاتے ہیں جن میں نا صرف قومی سلامتی اور عدلیہ کے خلاف بے بنیاد باتیں کی جاتی ہیں بلکہ خواتین کے ساتھ بھی تضحیک آمیز سلوک اختیار کیاجاتا ہے اس لئے ان دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات دفعہ 11، 13، 20، 24 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 505، 500 ،469 اور 509 کے تحت درج کیے گئے