دُبئی میں ایئر ہوسٹس کو برج خلیفہ پر کیوں چڑھا دیا گیا؟ وجہ ایسی جو آپ کو بھی حیران کردے

image

دُبئی میں برج الخلیفہ سب سے اونچی بلڈنگ ہے اور دنیا کی پہلی سب سے بڑی عمارت ہے جس کو دیکھنے کے لئے انسان کو اپنا سر اس قدر آسمان میں بلند کرنا پڑتا ہے، مگر قریب کھڑے ہو کر بھی اس کی اونچائی صحیح سے واضح دکھائی نہیں دے پاتی اور اگر دوپہر کا وقت ہو، سورج نکلا ہوا ہو تو 15ویں فلور کے بعد اوپر دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کوئی بھی عقل مند انسان اس پر چڑھنے کے بارے میں تو سوچ ہی نہیں سکتا اور پھر اگر اس کے ٹاپ یعنی بالائی حصے پر کھڑے ہونے کا کوئی سوچے تو کہا جاتا ہے موت کو گلے لگانے کا مترادف ہے۔ بُرج الخلیفہ کی کُل اونچائی 830 میٹر ہے۔ دُبئی میں ایک ایئر ہوسٹس کو برج الخلیفہ کے بالائی حصے پر چڑھا دیا گیا لیکن ایسا کیوں کیا گیا؟

<

وجہ:

دراصل دُبئی کو امریکہ کی جانب سے ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا۔ اسی خوشی میں دُبئی کی فلائٹ ایمریٹس نے اپنی خوشی کا انوکھا اظہار کیا اور اپنی ایک سینیئر ایئر ہوسٹس کو برج الخلیفہ پر چڑھا دیا گیا اور اس موقع پر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ: '' انتہائی پُراعتماد ہو کر یہ ایئر ہوسٹس کچھ پلے کارڈز دکھا رہی ہیں جن میں درج ہے کہ :

'' دبئی کو امریکہ نے ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔ جس سے ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ اب ہم دنیا میں کسی بھی اونچائی پر جاسکتے ہیں، امیریٹس کے ساتھ اُڑو، سکون سے ہوائی سفر کرو۔ ''

اس ویڈیو کے آخر میں جس طرح کیمرے کی آنکھ اطراف کے منظر پر گھومتی ہے تو دل دہل جاتا ہے کہ کیسے یہ خاتون اتنی اونچائی پر کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے پلے کارڈز کو تبدیل کر رہی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts