آپ نے کئی مرتبہ سنا ہوگا کہ چور اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے آیا لیکن پکڑا گیا تو بلکل ایسا ہی بھارتی شہر تامل ناڈو میں ہوا لیکن یہاں اس چور نے چوری بڑے ہی انوکھے طریقے سے کرنے کی کوشش کی مگر وہ پھربھی ناکام رہا ۔چور نے اے ٹی ایم مشین کے پیچھے دیوار میں سوراخ کیا اور یہ سوراخ اس نے پتھروں کے زریعے سے کیا۔
لیکن چور اپنے ہی کیے ہوئے سوراخ میں پھنس گیا، اور اے ٹی ایم سے مسلسل آواز آنے پر اطراف میں موجود لوگوں نے اس اواز سے پریشان ہوکر پولسی کو اطلاع کی جس پر پولیس جائے وقع پر پہنچی تو دیکھا کہ چور اپنے ہی دیوار میں کیے ہوئے سوراخ میں پھنسا ہوا ہے۔
اس سوراخ سے نکلنے کیلئے پولیس کے سامنے بھی چور نے بہت تگ و دو کی مگر وہ ناکام رہا جس پر ریسکیو زرائع کو بلایا گیا جنہوں نے اسے باہر نکالا۔جس کے بعد اس چور کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔