لفظ ماں قدر کا اس کائنات کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم و بدل نہیں اور ماں اپنے بچے کو بچانے کی خاطر کسی حد تک بھی چلی جا تی ہے چاہے پھر یہ ماں کسی انسان کی ہو یا کسی جانور کی ۔آج ہم اپکو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہونے والی ایسی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جس میں ایک بندریا اپنے دریا میں ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال دیتی ہے اور دریا میں چھلانگ لگا دیتی ہے۔
اور دریا میں پانی کے تیز بہاؤ اور تیز لہروں کے باوجود اپنے بچے کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیتی ہے اور بچے کو گود میں اٹھائے قریب ہی موجود ایک کشتی میں پناہ لے لیتی ہے مگر بدقسمتی سے اس کشتی میں بھی پانی بھر جاتا ہے تو پریشان ہو کر کبھی کشتی کے اگلے اور خطرناک حصے پر بیٹھ جاتی ہے تو کبھی کشتی جس زنجیر سے بندھی ہوئی تھی اس پر بیٹھ جاتی ہے۔
پریشان کن حالات میں بھی بچے ماں کیساتھ لپٹا رہا اور بندریا نے ہمت نہیں ہاری۔لیکن واضح رہے کہ اب تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے البتہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں کا دل پگھلا چکی ہے۔