دیہی علاقوں کے بعد مختلف شہروں پر فتوحات کے جھنڈے گاڑتے طالبان اب افغانستان کے تیسرے صوبائی دارلحکومت قندوز پر بھی قبضے کا دعویٰ کررہے ہیں جس کی فی الحال افغان حکومت نفی کررہی ہے لیکن فرانس کی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان قندوز پر قبضہ حاصل کرچکے ہیں۔
افغانستان کے صوبائی کونسل کے رکن امیر الدین نے اے ایف پی سے افغان فوج کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’’شہر کے مختلف حصوں میں شدید دوبدو لڑائی ہو رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کچھ ارکان نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایئرپورٹ کی طرف چلے گئے ہیں۔
اس سے پہلے طالبان افغانستان کے دیہی علاقوں کو اپنی تحویل میں لینے کے علاوہ جوزجان صوبے کے دارلحکومت شیرغان اور ڈوبہ نمروز کے دارلحکومت زرنج پر بھی قبضہ حاصل کرچکے ہیں۔
امریکہ اور برطانیہ کا اہم اعلان
افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ہوئے قدموں کو دیکھ کر امریکہ اور برطانیہ نے وہاں رہنے والے اپنے شہریوں سے فوری طور پر واپسی کا کہہ دیا ہے۔ اور اس مقصد کے لئے کمرشل پروازوں سے استفادے کی تجویز بھی دی ہے۔