بیٹیاں اپنے والد کی رانیاں ہوتی ہیں، جب ان کو کوئی تکلیف ہوتی ہے تو باپ کے حلق سے کھانا نہیں اترتا، ایسا ہی حال بیٹیوں کا ہے کہ جب ان کے والد کو کچھ ہو جائے تو بیٹیوں کو بھی دنیا کی کوئی چیز اچھی نہیں لگتی، سوائے اس کے کہ ان کے والد صحتیاب ہو جائیں۔ ایسے ہی ایک شخص کی کہانی عالمی میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس کو اپنی بیٹی سے بہت محبت ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ اس کی بچی اس کی لاش دیکھ کر بھی تڑپے اس لئے ایسا ویڈیو پیغام ٹوئٹر پر شیئر کیا کہ سننے والوں کی انکھیں نم ہو جائیں۔
ٹریوس کیمبال
43 سالہ ٹریوس کیمبال نے ویڈیو میں اپنے 14 سالہ چھوٹے بیٹے سے کہا کہ: '' جب میں مر جاؤں تو میری بیٹی کو اس کی شادی کے دن رخصت تم کرنا، اس کو میری کمی محسوس نہ ہونے دینا، ریمپ کر اس کا ہاتھ پکڑ کر لے جانا، اگر میں مر جاؤں تو میری لاش میری بچی کو نہ دکھانا وہ تکلیف میں تڑپے یہ میں نہیں چاہتا ہوں۔ ''
ٹریوس کیمبال مرنے والے ہیں؟
ٹریوس کیمبال کو دراصل کورونا وائرس ہوگیا ہے، جس سے ان کی حالت دن بہ دن غیر ہوتی جا رہی ہے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے وہ کسی بھی وقت اپنی زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں۔ ان کے بچوں کو بھی کورونا ہوچکا ہے لیکن سب لوگ صحتیاب ہیں ۔
ٹریوس کیمبال کی غلطی؟
ٹریوس کیمبال نے اپنے بچوں کو کورونا ہونے کی باوجود بھی کورونا ویکسین نہیں لگوائی اور اب یہ بسترِ مرگ پر لیٹ کر اس وقت کو یاد کرتے ہوئے روتے ہیں جبکہ ان کے ہاتھ میں ان کی زندگی تھی اور یہ ویکسین لگواسکتے تھے مگر انہوں نے نہیں لگوائی اور اب پچھتانے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔