سیٹ گئی تو لہجا ہی بدل گیا ۔۔ فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں جانے سے کیوں روکا گیا؟ دیکھیں وائرل ویڈیو

image

فردوس عاشق اعوان کو صوبائی اسمبلی پنجاب کے اندر ایوان میں جانے سے روک دیا گیا، انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے یہ کہتے ہوئے روکا کہ میڈم آپکا نام لسٹ میں نہیں ہے جس پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسرار کیا کہ مجھے احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں جانا ہے اس لسٹ میں چیک کرو، تو سیکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ میڈم آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن اب آپکو ہم اندر نہیں جانے دے سکتے۔

یہ واقعہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے گیٹ کے باہر پیش آیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرا نام اسمبلی لسٹ میں آنے والں میں شامل ہے پر معلوم نہیں کہ میرا نام کس نے کٹوایا ہے ۔اس کے علاوہ کہا کہ میں احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں آئی تھی پر مجھے نہیں جانے دیا گیا اور میں اپنے زور بازو پر جاتی ہوں کسی کی سفارش پر نہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اس موقع پر اچھے موڈ میں تھیں جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے شفقت سے سیکیورٹی اہلکار کے سر پر ہاتھ لگایا اور کہا کہ بیٹا کیوں روک رہے ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ آپکا نام لسٹ میں موجود نہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts