آج کل تو دنیا میں ہر جگہ سوشل میڈیا کا ہی بول بالا ہے اور اس پر بچوں اور بڑوں سب کا ہی پہلیاں حل کرنا بے حد پسندیدہ مشغلہ ہے. سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہے جس نے بہت سے لوگوں کے زہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے کہ کیا واقعی اس بندے کی 2 ناک ہیں۔دراصل حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر آسٹریلوی تعلیمی ٹی وی شو کیورسٹی سے لی گئی ہے جو انیس سو بہتر سے انیس سونوے کے درمیان نشر کیا جاتا تھا۔
جس ویڈیو سے یہ تصویر لی گئی ہے اسے آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں جبکہ مندرجہ زیل ویڈیو میں میزبان نظر کے دھوکے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس ویڈیو میں نظروں کا دھوکا ہے، ویڈیو میں وہ انتہائی مہارت سے دو انگلیوں کو اس طرح ناک کے اطراف رگڑتا ہے جو دیکھنے میں 2 ناک معلوم ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ ویڈیو کے اگلے حصے میں ٹی وی میزبان کہتا ہے کہ یہ عمل دہرانے کے دوران ہمارا دماغ الجھن میں پڑجاتا ہے کہ ہماری انگلیوں کے کون سے حصے ہماری ناک کو چھو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ویڈیو کے آخر میں اس کا راز فاش کرتے ہوئے روپ میریسن کہتا ہے کہ اس عمل کے دوران جب آپ اپنی انگلیاں کھولتے ہیں،تو جو انگلی آپ اپنے ناک پر رگڑتے ہیں وہی دوسری ناک کا گمان دیتی ہے۔